ایران

ایران کا یوم نکبہ پر پوری امت مسلمہ سے فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا مطالبہ

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ نے یوم نکبہ پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا کے مسلم ممالک اور حکام جاں لیں کہ فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کا واحد راستہ اسلامی اتحاد و یکجہتی اور غاصبوں کے خلاف فلسطینی مزاحمت سے مسلم اور آزادی پسند مسلم اقوام اور ممالک کی پشت پناہی ہے۔

آج 14 مئی کی تاریخ، فلسطین کی تاریخ میں یوم نکبہ سے مناسبت رکھتی ہے۔ غاصب صیہونیوں نے 14 مئی سن 1948 کو فلسطینی علاقوں کو قبضا کر پورے علاقے میں بحران و بدامنی کی بنیاد رکھی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اپنا سیاسی فیصلہ کرے ، ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان

اسی مناسبت سے ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم نکبہ فلسطینیوں کو ان کے وطن سے دربدر کرنے اور ان کے علاقوں پر غاصبانہ قبضہ اور فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کی سالانہ تاریخ ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے مغرب کی حمایت سے جنگ و جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس اوکے محب وطن رہنماؤں کے خلاف ریاستی اداروں کا ظالمانہ کریک ڈاؤن تیزی سے جاری

اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یوم نکبہ اس ضرورت کی طرف توجہ دلاتا ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی کا واحد راستہ یہ ہے کہ صیہونی غاصبوں کے مقابلے میں دنیا کے تمام حریت پسندوں کی جانب سے فلسطینیون کی تحریک مزاحمت کی بھرپور حمایت ہو۔ اسی طرح اسلامی امت اس کی پھرپور حمایت کرے اور غاصب حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی سودے بازی یا کسی بھی طرح کے تعلقات برقرار نہ کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close