ایران

امریکہ اپنا سیاسی فیصلہ کرے ، ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنا سیاسی فیصلہ کرے اور اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایک اچھا اور قابل اعتماد معاہدہ دستیاب ہوگا۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز جمعہ اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں کہی۔

انہوں نے ویانا مذاکرات کے کوآرڈینیٹر ‘انریکہ مورا’ کے دورہ تہران کے حوالے سے کہا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کے ساتھ گفتگو میں انریکہ مورا کے دورہ تہران اور باقری کنی کےساتھ ان کی بات چیت ویانا مذاکرات کے بقیہ مسائل کو حل کرنے کے اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے کا یہ ایک اور موقع تھا۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ اگر امریکہ اپنا سیاسی فیصلہ کرے اور اپنے وعدوں پر قائم رہے تو ایک اچھا اور قابل اعتماد معاہدہ دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ لبنانی عوام کو بھوکا رکھنا چاہتا ہے، حزب اللہ سکریٹری جنرل

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے نام سے ایک پیغام میں یو اے ای کے صدرکی وفات پر اس ملک کے عوام اور حکومت کو تعزیت کا اظہار کیا۔

حسین امیر عبداللہیان نے آج اپنے ہم منصب ‘شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کے نام سے ایک پیغام میں صدر خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہاس خبر سن کر غمزدہ اور متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب ممالک کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد النہیان آج 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کے انتقال پر چالیس روزہ سوگ اور 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان اپنے والد شیخ زاید بن سلطان النہیان کے انتقال کے بعد 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 1948 میں پیدا ہوئے وہ متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر اور ابوظہبی کی امارات کے 16 ویں حکمران تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button