ن لیگ کی حکومت آتے ہی شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں اور گرفتاریوں میں تیزی

12 مئی, 2022 15:29

شیعیت نیوز: شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیاں نہ رک سکیں،پاکستان میں مسلم لیگ نواز کی حکومت کے قیام کے بعد سے شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے ۔شیعیت نیوزکے ذرائع کو گذشتہ چند روز میں آدھا درجن شیعہ عزاداروں کے جبری طور پر لاپتہ کیئےجانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سرگودھا سے مولاناسید تقی شیرازی کو سادہ لباس میں ملبوس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جبری طور پر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے مولانا سید تقی شیرازی ایک محب وطن شہری اور مدرسہ مفتی جعفر حسین قم المقدسہ کے مدیر بھی ہیں ، وہ آج کل چھٹیوں پر اپنے اہل خانہ سےملاقات کیلئے سرگودھا تشریف لائے ہوئےتھے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ ہزارہ قوم ایچ ڈی پی کی ثقافت کو مسترد کرتی ہے، رہنما ایم ڈبلیوایم ارباب لیاقت ہزارہ

واضح رہے کہ دو روز قبل مرید کے لاہور کے علاقے سے بھی آئی ایس او کی امامیہ اسکاؤٹ کے ایک فعال رضا کار کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کرلیا تھا جس کو تاحال رہا نہیں کیا گیا۔

بعض ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے بھی 4 شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگی اور ڈیرہ غازی خان سےبھی ایک نوجوان کے جبری لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

8:15 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top