میجر جنرل سلامی کی حرم مطہر رضوی کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات
شیعیت نیوز: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے حرم مطہر رضوی کے دو شہیدوں حجۃ الاسلام محمد صادق دارای اور حجۃ الاسلام محمد اصلانی کے اہل خانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
میجر جنرل سلامی نے اس ملاقات میں ان گرانقدر شہیدوں کی مخلصانہ خدمات اور کوششوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان عزیز شہیدوں کو رمضان المبارک میں روزہ کی حالت میں شہید کیا گیا اور ایسی شہادت بہت ہی عظیم اور گرانقدر ہوتی ہے۔ شہداء کے اہل خانہ ان عظیم شہیدوں کا ہدیہ اسلام ،انقلاب اسلامی اور اسلامی نظام کو پیش کرکے اللہ تعالی کے بہت قریب ہوگئے ہیں اور اللہ تعالی کے پاس آپ کے لئے بیشمار اجر و ثواب ہے۔ ان دونوں شہیدوں کو اپنے آقا اور مولا حضرت امام حسین (ع) اور ان کے فرزندوں اور اصحاب کی طرح مظلومانہ شہید کیا گیا۔
دوسری جانب ایران میں تعینات ناروے کے سفیر جناب سیگوالدتامین ھاوگہ مشہد مقدس کے سفر کے دوران حرم مطہر رضوی (ع) میں حاضر ہوئے اور حرم امام رضا علیہ السلام کے مختلف متبرک مقامات کے علاوہ حرم امام رضا علیہ السلام کےقالین میوزیم کا وزٹ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں : کسی بھی غیر ملکی مداخلت خطے کی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہوگی، ایرانی صدر مملکت رئیسی
انہوں نے اس وزٹ کے دوران کہا کہ اس ملکوتی بارگاہ کا فن تعمیر اور آرٹ قدیمی تاریخ کا حامل ہے ،اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ صحن انقلاب اسلامی اور صحن آزادی کے وزٹ کے دوران بہت قیمتی اور گرانقدر ایرانی ۔اسلامی فن تعمیرکے بارے میں معلومات حاصل ہوئی ہیں جس کی وجہ سے اس فن تعمیرسے بہت متاثر ہوا ہوں اس لئے میری یہ کوشش ہے کہ ان معلومات کو دوسروں تک بھی پہنچاؤں۔
ان کا کہنا تھا کہ قالین میوزیم جوکہ قدیمی اور گرانقدر قالینوں کا مرکز ہے اورجسے نہایت عمدہ طریقے سے سجایاگیا ہے ، ان قالینوں پر بنے نقش و نگارمختلف اقوام اور ایرانی قوم کے عکاس ہیں جن سے میں دلی طور پر بہت زیادہ متاثر ہوا ہوں۔
ناروے کے سفیر نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حرم مطہر رضوی علیہ السلام پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے محترم اور مقدس جگہ شمار ہوتی ہےاور ہر روز لاکھوں کی تعداد میں زائرین عقیدت و احترام سے اس ملکوتی بارگاہ کی زیارت کے لئے حاضر ہوتے ہیں ، میں بھی جب ایک یورپین شہری کی حیثیت سے پہلی بار اس نورانی اور مقدس بارگاہ میں داخل ہوا تو میری روح اس مقدس مکان کی روحانیت سے بہت زیادہ متاثر ہوئی۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ حرم امام رضا علیہ السلام ایسا مقدس مکان ہے جسے پوری دنیا کے لوگوں کو متعارف کروانا چاہئے تاکہ وہ بھی یہاں پر حاضر ہوکرمیری طرح اس مقدس مکان کی روحانیت و معنویت سے متاثر ہو سکیں۔







