اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غاصب اسرائیلی فوجیوں کی جارحیت میں ایک نامہ نگار علی السمودی زخمی

شیعیت نیوز: غاصب اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں الجزیرہ کی رپورٹر کی شہادت کے بعد ایک اور نامہ نگار علی السمودی کے زخمی ہونے کی خبر ملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنین کیمپ پر غاصب اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں علی السمودی نامی اخـبار قدس کا نامہ نگار زخمی ہو گیا۔

اس سے قبل الجزیرہ کی نامہ نگار شیرین ابو عاقلہ جنین میں غاصب اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہو گئی تھیں ۔

المیادین ٹی وی نے اس شہادت کے بارے میں اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوجیوں کی اس قسم کی جارحیت کا مقصد رعب و وحشت پھیلانا اور جرائم کی پردہ پوشی کرنا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی فوجی مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و جارحیت کی رپورٹنگ کرنے پر اب تک سیکڑوں کی تعداد میں نامہ نگاروں اور صحافیوں کو جارحیت کا نشانہ بنا کر شہید و زخمی اور یا انھیں گرفتار کر چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جرائم کی عینی شاہد فلسطینی صحافیہ ابو عاقلہ کی توانا آواز ہمیشہ کےلیے خاموش

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہروں الخلیل اور بیت لحم میں فلسطینیوں کے 8 رہائشی مکانات، مویشیوں کے متعدد باڑے اور زرعی فارم مسمار کردیے۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے جنوبی الخلیل میں مسافر یطا کےمقام پر فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی مہم شروع کی جس میں فلسطینی شہریوں کے 8 رہائشی مکانات مسمار کیے گئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے مسافر یطا میں التوانہ، المرکزم اور الفخیت میں فلسطینیوں کے گھر مسمار کیے۔ مسافر یطا میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا اقدام حال ہی میں اسرائیلی عدالت کی طرف سے کئے گئے فیصلے کے تحت کیا گیا۔

گذشتہ جمعرات کو اسرائیل کی سپریم کورٹ نے جنوبی الخلیل کے علاقے مسافر یطا میں فلسطینیوں کی 12 رہائشی بستیوں میں بسنے والے فلسطینیوں کے مکان مسمار کرنے اور انہیں وہاں سے بے دخل کرنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

ادھر مقامی ذرائع نے بتایا کہ بیت لحم میں حویزہ کےمقام پر اسرائیلی فوج نے احمد نضال برغوث کا 90 مربع میٹر پر بنا مکان مسمار کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button