اسرائیلی جاسوس احمد رضا جلالی کی سزائے موت حتمی ہے، ترجمان ایرانی عدلیہ
شیعیت نیوز: ایران کی عدلیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی جاسوس احمد رضا جلالی کی سزائے موت حتمی ہے۔
یہ بات ایران کی عدلیہ کے ترجمان ذبیح اللہ خداییان نے منگل کے روز اپنی 15 ویں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اسرائیلی جاسوس احمد رضا جلالی کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں : قدس پر اسرائیل کی یلغار خطے کے امن و استحکام کے لئے خطرناک ہے، احمد ابو الغیط
احمد رضا جلالی ایک ایرانی شہری ہے۔ اسے جاسوسی اور اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ تعاون، قومی سلامتی کے خلاف کارروائیوں اور ایرانی جوہری سائنسدانوں کے بارے میں خفیہ اور انتہائی خفیہ معلومات کے افشاء کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتاری کے بعد انہیں سویڈن کی شہریت دی گئی ہے جس اقدام کے بعد ایرانی وزارت خارجہ نے سوئڈن کے سفیر کو طلب کرکے جاسوسی کرنے والے ایک ایرانی ملزم کو شہریت دینے پر احتجاج کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عوام بلدیاتی الیکشن میں خیمے کے نشان پر مہر لگا کر ایم ڈبلیو ایم کے امیدواروں کو کامیاب کریں، علامہ مقصودڈومکی
انہوں نے احمد رضا جلالی کو سویڈن میں ایک ایرانی قیدی حامد نوری کے تبادلے کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان دونوں معاملات کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ نوری بے قصور ہے اور اس کا ٹرائل بھی غیر قانونی ہے۔
واضح ہے کہ 60سالہ ایرانی شہری حمید نوری کو 2019 میں اسٹاک ہوم کے ہوائی اڈے پر گرفتار کیا گیا تھا، ان کے مقدمے کی سماعت گزشتہ سال اگست میں شروع ہوئی تھی۔ حال ہی میں، ایک عدالتی سیشن کے دوران، سویڈن کے استغاثہ نے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر نوری کو عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا۔






