یمن میں متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ علیحدگی پسند فورسز کے 2 کمانڈر ہلاک

09 مئی, 2022 08:28

شیعیت نیوز: جنوبی یمن میں متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ علیحدگی پسند فورسز کے دو کمانڈر، مسلح افراد کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔

فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق ’’سکیورٹی بیلٹ‘‘ فورسز اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ علیحدگی پسند گروپوں کے دو کمانڈر گذشتہ رات کو جنوبی یمن کے ’’صوبے الضالع‘‘ میں ایک مسلح گروپ کے ساتھ جھڑپ کے دوران مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تاریخ آل سعود کے سیاہ کارناموں سے پُر ہے،جنت البقیع مسمارکرکے انہوں نے اسلامی اقدار کو پامال کیا، علامہ صادق جعفری

عرب 21 کی رپورٹ کے مطابق، دو باخبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ’’حکولہ‘‘ کے علاقے میں ایک فوجی کیمپ کے اندر سکیورٹی فورسز (جنوبی عبوری کونسل) اور سات مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں دو سینیئر علیحدگی پسند کمانڈر مارے گئے۔

دو باخبر ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر’’عرب 21‘‘ کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ فورسز کے ساتھ جھڑپ کرنے والے مسلح افراد کو گرفتار کرکے ’’حکولہ کیمپ‘‘ منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ کیمپ ’’الضالع‘‘ صوبے کے شمال میں واقع ہے اور جنوب کے علیحدگی پسند رہنماوں کا ہیڈ کوارٹر شمار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی مسلح افواج کے ترجمان کا صوبہ مآرب میں اگلے مورچوں کا دورہ

ان مسلح افراد کی شناخت کے حوالے سے مختلف رپورٹس کی بنیاد پر یہ کہا جا رہا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق دہشت گرد گروہ ’’القاعدہ‘‘ سے بتایا جا رہا ہے۔

بعض غیر مصدقہ ذرائع کی رپورٹس کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ ان افراد کا تعلق’’الشعب‘‘ کے مسلح گروہ سے ہے۔

قبل ازیں، جارح سعودی اتحاد کی جانب سے جنوبی یمن میں ’’القاعدہ‘‘ کی عدم موجودگی کے اعلان کے بعد، دہشت گرد گروہ نے مشرقی ’’عدن‘‘ میں حملہ کرکے جنوبی یمن میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔

11:25 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top