اقوام متحدہ کو سعودی عرب کے گمراہ کن پروپیگنڈے میں نہیں آنا چاہئے، محمد عبد السلام

شیعیت نیوز: یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کے غیر جانبدارانہ موقف کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو سعودی عرب کے گمراہ کن پروپیگنڈے اور جھانسے میں نہیں آنا چاہئے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے یمن کے مسائل میں سعودی کردار کے بارے میں ریاض کے پروپیگنڈے کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اپنے غلط پروپیگنڈے کے ذریعے یمن کے حقائق تحریف کر کے پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ سعودی عرب کے پروپیگنڈے میں نہ آئے اور یمن کے سلسلے میں غیر جانبدارانہ مؤقف اختیار کرے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے اس سے قبل کہا تھا کہ یمن پر جاری سعودی اتحاد کی جارحیت اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ جارح ممالک جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں اور وہ صنعا کا بین الاقوامی ایرپورٹ کھولنے سے گریز اور ایندھن و غذائی اشیا کے حامل بحری جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ پہنچنے سے بدستور روک رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : بیرون ملک پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ پر لبنانی وزیر امور خارجہ کی رپورٹ
دوسری جانب الحدیدہ میں جارح سعودی اتحاد کی طرف سے پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق، یمن کے الحدیدہ صوبے میں جارح سعودی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں صعدہ پر 38 مرتبہ آپاچی ہیلی کاپٹروں نے پرواز کی جبکہ تعز، الجوف، صعده، الضالع، البیضاء اور سرحدی علاقوں پر ڈرون طیاروں نے اڑان بھری۔
اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ 33 روز میں 3 ہزار 92 مرتبہ جارح سعودی اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جبکہ صرف عید الفطر کے موقع پر 113 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔
واضح رہے کہ ایک ماہ قبل یمن میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا مگر سعودی اتحاد نے کبھی اس جنگ بندی پر عمل نہیں کیا اور اس کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی کی جاتی رہی جبکہ سعودی اتحاد کو یمن کی مسلح افواج کی جانب سے ہر طرح کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔