بیرون ملک پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ پر لبنانی وزیر امور خارجہ کی رپورٹ

شیعیت نیوز: لبنان کے وزیر امور خارجہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک لبنان کے پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ شام اور پھر اس کے بعد ایران میں رہا۔
ایران کے سرکاری ٹی وی نے المیادین سے نقل کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ لبنان کے وزیر امور خارجہ عبد اللہ بو حبیب نے بیروت میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ دمشق میں ایک ہزار اٹھارہ ووٹ ڈالے گئے، جو تقریباً 84 فیصد ٹرن آؤٹ کو ظاہر کرتا ہے جبکہ تہران تقریباً 74 فیصد ٹرن آؤٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شجاع و بابصیرت انسانی حقوق کے علمبردار نامور صحافی شہید خرم ذکی کو ہم سے بچھڑے6برس بیت گئے
لبنانی وزیر امور خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شام اور ایران کے بعد، قطر میں لبنانی ووٹروں کا ٹرن آؤٹ 66 فیصد، کویت میں تقریباً 66 فیصد، اردن میں 60 فیصد، بحرین میں 66 فیصد، سعودی عرب میں 49 فیصد، عمان میں 66 فیصد تھا، جبکہ عراق میں 48 فیصد، مصر کے قاہرہ میں 42 فیصد اور اسکندریہ میں 50 فیصد رہا۔ مجموعاََ اوسط ٹرن آؤٹ 60 فیصد اور کل 18,000 ووٹ کاسٹ کئے گئے۔
عبد اللہ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ بیروت ہوائی اڈے پر بیلٹ بکسوں کی آمد کے ساتھ ہی وزارت خارجہ کی ذمے داری تمام ہوگئی ہے اور اب اس کے بعد وزارت داخلہ کا کام شروع ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مزارات مقدسہ منہدم کرنے والے آل سعود بے حیائی فحاشی اور عریانی کی ریاستی سرپرستی میں ترویج کر رہے ہیں، علامہ مقصودڈومکی
ہم نے بیلٹ باکس کو سیل کر دیا تھا اور ان کے ساتھ جی پی ایس ڈیوائسز نصب کر دیں تھیں، تاکہ بیلٹ باکس کی نقل و حرکت کا پتہ لگایا جا سکے۔
لبنانی عہدیدار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کچھ ممالک میں خلاف ورزیاں بھی ہوئیں، جن کے جواب میں فوری طور پر مناسب اقدامات اٹھائے گئے تھے۔