اہم ترین خبریںلبنان

امام خمینیؒ نے یوم القدس کو ایک ترجیح مسئلے کو طور پر منتخب نہیں کیا، شیخ صہیب حبلی

شیعیت نیوز: انجمن علمائے لبنان کے رکن شیخ صہیب حبلی نے کہا کہ بلا شبہ رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم قدس کے طور پر منتخب کرنا امام خمینی (اعلی اللہ مقامہ) کا ذاتی انتخاب نہیں تھا بلکہ یہ خدائے متعال کی طرف کا الہام تھا۔

شیخ صہیب حبلی نے العالم نیوز چینل کے پروگرام “النوافذ” میں جمعۃ الوداع اور عالمی یوم القدس کی آمد آمد پر، زور دے کر کہا: جمعۃ الوداع کا انتخاب – جو تمام مسلمانوں کے ہاں متفق علیہ ہے – ثابت کرتا ہے کہ اگر امام خمینی (اعلی اللہ مقامہ) اس دن کو “عالمی یوم القدس قرار نہ دیتے؛ فلسطینیوں کا حشر بھی یقینی طور پر اندلس کے مسلمانوں جیسا ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی حکومت صنعا ایئرپورٹ کھولے جانے کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، علی القحوم

انھوں نے کہا کہ تاریخی مصادر سے ثابت ہے کہ اندلس پر یورپی عیسائیوں کے قبضے کے بعد جنوب مغربی یورپ میں واقع جزیرہ نمائے آئبیریا (Iberian Peninsula) میں رہائش پذیر مسلمانوں کو اپنا مذہب و عقیدہ بدلنا پڑا یا جنہوں نے عقیدہ نہیں بدلا انہیں یا تو مارا گیا یا پھر ہسپانیہ کی حدود سے نکال باہر کیا گیا اور ان کی اکثریت نے الجزائر، تیونس اور مراکش میں سکونت اختیار کر لی۔

شیخ صہیب کا کہنا تھا کہ امام خمینی (اعلی اللہ مقامہ) نے اس دن کو ایک ترجیح اور ایک بنیادی مسئلے کو طور پر منتخب کیا۔

لبنان کے اس سنی عالم دین شیخ صہیب حبلی کا کہنا تھا کہ عالمی یوم القدس کی تکریم امت مسلمہ کے احیا اور اس کی اصل اور بنیادی مسئلے کی طرف واپسی کے مترادف ہے؛ اور اس کے باوجود کہ دشمنان اسلام لوگوں کو مختلف قسم کے مسائل میں الجھانے کی کوشش کرتے آئے ہیں تاکہ مسلمین اس بنیادی اور ترجیحی مسئلے سے دور ہو جائیں؛ لیکن عالمی یوم القدس نے اس سازش کو ناکام بنایا ہے اور مسلمانوں کی توجہات کو اس مسئلے پر مرکوز کروایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button