اہم ترین خبریںعراق

عراق میں تکفیری گروہ داعش کے 40 دہشت گرد ہلاک

شیعیت نیوز: عراقی فوج کی موصل کے جنوب میں کارروائی میں، تکفیری گروہ داعش کے 40 دہشت گردوں ہلاک ہوئے۔

المعلومہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج نے صوبہ نینوا کے شہر موصل کے جنوب میں گزشتہ چند روز سے تکفیری گروہ داعش کے خلاف آپریشن شروع کیا جس کے دوران اب تک 40 سے زائد تکفیری دہشت گرد مارے گئے۔

دوسری جانب عراق کی انسداد دہشت گردی فورس کے جوانوں نے عزم محکم آپریشن کے دوسرے مرحلے میں صوبہ الانبار کے صحرائی علاقے میں تین ہیلی برن آپریشن انجام دیئے اور باقیماندہ داعش دہشت گردوں کے اڈوں کو تباہ کر دیا۔

عراقی فوجیوں کی کارروائی میں داعش کے اڈوں سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد ملے جنہیں تباہ کر دیا گیا۔ عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر قاسم مصلح نے عزم محکم آپریشن کے بارے میں کہا کہ یہ آپریشن کا دوسرا مرحلہ سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تیار کی جانے والی منصوبہ بندی کے مطابق انجام پایا۔

واضح رہے کہ سنہ 2017 میں شکست کے باوجود عراق کے بعض علاقوں میں داعشی دہشتگرد موجود ہیں جو گاہے بگاہے دہشت گردانہ حملے انجام دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کا بلیک لسٹ قرار دی گئی فلسطینی اداروں کی فنڈنگ کا مطالبہ

دوسری جانب ایک عراقی تجزیہ نگار نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبہ الانبار میں سیکورٹی کشیدگی میں اضافے کے بارے میں کہا کہ اس چیز نے عین الاسد چھاؤنی میں امریکیوں کی موجودگی کے خطرے کو فاش کردیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی تجزیہ نگار احمد الربیعی نے صوبہ الانبار میں حالیہ تبدیلیوں کے بارے میں کہا کہ اس صوبے میں ہونے والے حالیہ حملے نے ظاہر کر دیا ہے کہ عین الاسد چھاونی میں امریکی فوجیوں کی بقا کتنی خطرناک ہے۔

انہوں نے المعلومہ ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبہ الانبار میں سیکورٹی صورتحال، قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی کرتی ہے جس میں رضاکار فورس الحشد الشعبی کے دو کمانڈروں کی شہادت واقع ہوئی جبکہ کئی رضاکار زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اعلی سیکورٹی اہلکار پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس میں کئی عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

احمد الربیعی کا کہنا تھا کہ جو واقعہ رونما ہوا وہ عین الاسد فوجی چھاونی میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے خطروں کو دکھاتا ہے کیونکہ وہ توازن کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور یہ وہی چيز ہے جس پر ہم نے بارہا تاکید کی ہے۔

عراقی تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ جہاں بھی سی آئی اے کے جاسوس ہوں گے وہاں فنتہ و فساد اور انتہا پسندی کا بول بالا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button