گزشتہ 43 سال میں آج امریکہ جتنا تنہائی کا شکار ہو چکا ہے، جنرل علی فدوی

25 اپریل, 2022 11:29

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی چیف کمانڈر جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ امریکہ کی کمزوری اور اسرائیل کی نابودی، صاف نظر آ رہی ہے اور گزشتہ 43 سال میں آج امریکہ جتنا تنہائی کا شکار ہو چکا ہے، اتنا کبھی نہیں رہا۔

جنرل علی فدوی نے شمالی شہر رشت میں ایک پروگرام سے خطاب میں کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ نے 1960 کے عشرے میں اپنی تحریک کا آغاز کیا تھا اور اسی وقت سے دشمنوں کی نیند اڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کی صدام حکومت کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر آٹھ سالہ مسلط کی گئی جنگ کے وقت سے ہی امریکہ تنہائی کا شکار رہا ہے اور گزشتہ 43 سال میں ہر شعبے میں اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

جنرل فدوی نے کہا کہ ایران آج علاقے اور دنیا کی بڑی طاقت ہے جسے سب مانتے ہیں اور اسلامی مزاحمت کا محور، ہر محاذ پر کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصار اللہ بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے راستے پر چلتے ہوئے مضبوط ہو چکی ہے اور آج صورتحال یہ ہے کہ وہ سعودی حکومت سے بھی اپنی شرطیں منوانے میں کامیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں القدس مرکز و محور کانفرنس، سیاسی ومذہبی شخصیات کی شرکت

دوسری جانب ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے شہدائے مدافعین حرم کے خاندانوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ شہدائے مدافعین حرم ، ایران اور افغانستان کی دو قوموں کے درمیان گہرے تعلقات کا مظہر ہیں۔ دشمنوں کو دونوں قوموں کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہدائے مدافعین حرم کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ اور باقی رہے گي۔ شہدائے مدافعین حرم کے خاندانوں کا اسلامی مزاحمتی تحریک کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ہے۔

احمد وحیدی نے افغانستان کے مدافعین حرم کی قربانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغان مدافعین حرم نے حرم اہلبیت اطہار (ع) کے دفاع میں ایمان کے شاندار جلوے پیش کئے ہیں اورعلاقائی اقوام مزاحمتی راستے پر گامزن رہنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شہدائے مدافع حرم کے خاندانوں کی حمایت ہم سب کا فریضہ ہے۔

3:14 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top