اہم ترین خبریںپاکستان
یوم علیؑ پر دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام، 7 تکفیری دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونیوالے مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز اور نفرت انگیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے

شیعیت نیوز: سی ٹی ڈی کی جانب سے صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملک دشمن کالعدم تکفیری تنظیموں کے 7 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں عبدالعزیز، محمد ارشد، رشید احمد، غلام حسین، عتیق الرحمان، محمد اویس خان اور عبدالعزیز شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں 6 مقدمات بھی درج کروا دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا سرزمین بلتستان کے معروف نابینا نعت خواں غلام عباس کیلئے عمرہ کا اعلان
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونیوالے مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز اور نفرت انگیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے نامعلوم مقام پر تفتیش کی جا رہی ہے۔ دہشت گرد یوم علیؑ کے جلوس کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔