وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا سرزمین بلتستان کے معروف نابینا نعت خواں غلام عباس کیلئے عمرہ کا اعلان

23 اپریل, 2022 21:16

شیعیت نیوز: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے بلتستان کے مشہورو معروف نابینا نعت خوان و منقبت خواں غلام عباس ابدال کے عمرہ کیلئے تمام تر اخراجات ذاتی طور پر خود اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ ہفتہ کے روز گلگت بلتستان کے معروف نعت خواں غلام عباس نے وزیراعلی خالد خورشید سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعلی خالد خورشید نے حالیہ دنوں میں مقبول ہونے والی نعت رسول پر غلام عباس کو خصوصی داد دی۔ اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر وزیراعلی خالد خورشید نے غلام عباس ابدال کے عمرہ ادائیگی کے تمام تر اخراجات ذاتی طور پر خود اٹھانے کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم عمران خان کا امریکہ مخالف نعرہ خوش آئند ہے، آیت اللہ غلام عباس رئیسی

وزیراعلی خالد خورشید کی خصوصی دعوت پر معروف نعت خواں غلام عباس بلتستان سے گلگت آئے تھے۔ ملاقات کے موقع پر سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی، وزیر زراعت و ایم ڈبلیوایم رہنما کاظم میثم اور صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں غلام عباس ابدال نے ایک نعت ” اب تو بس ایک ہی دھن ہے، کہ مدینہ دیکھوں ” پڑھی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے بہت مشہور ہو گئی۔

4:07 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top