اہم ترین خبریںیمن

قرآن کریم کی بے حرمتی کرکے مغرب ہمارے خلاف نظریاتی جنگ شروع کر رہا ہے، انصاراللہ

شیعیت نیوز: یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے کو نظریاتی جنگ کا حصہ قرار دیتے ہوئے عالم اسلام سے ایسے اقدامات کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، ڈنمارک میں دائیں بازو کے شدت پسند عناصر کے قوم پرست سربراہ ’’راسموس پالودن‘‘ نے گذشتہ جمعے سوئیڈن کے ایک محلے میں قرآن نذر آتش کیا۔

سوئیڈن کی پولیس کی سرپرستی میں اظہار رائے کی آزادی کے بہانے کیے جانے والے اس اقدام نے سویڈن میں بڑے پیمانے پر ردعمل اور پرتشدد مظاہروں کو ہوا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاپتہ شیعہ عزاداروں کی جانب سےمرکزی جلوس شہادت مولاعلیؑ کے موقع پراہم اعلان متوقع

اسی سلسلے میں یمن کی مقاومتی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک الحوثی نے بدھ کی شام مغرب میں قرآن کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرم نظریاتی جنگ کا حصہ ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق، سید عبدالمالک نے اس ضمن میں کہا کہ ایسے اقدامات امت مسلمہ جذبات شدت سے مجروح ہوتے ہیں، تاکید کی کہ قرآن مجید کے نسخوں کو جلانا، ہمارے مذہب اور عقائد کہ جو ہمارے لئے باعث افتخار ہے، مغرب کی ہم سے شدید نفرت، کینہ اور دشمنی کو ظاہر کرتا ہے۔

عبدالمالک حوثی نے مزید کہا کہ ہمارا دشمن دین اور عقیدے کی بنیاد پر ہم سے نفرت کرتا ہے اور وہ اپنی اس نفرت و کینے کو ہر وقت اور ہر ممکنہ وسیلے سے ظاہر کرتا رہتا ہے۔

انہوں نے ملت مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ان اشتعال انگیزیوں کے خلاف آواز بلند کریں اور ڈٹ جائیں۔

دوسری جانب عربی اور اسلامی ممالک نے سوئیڈن کے شہر لنکوپینگ میں ڈینش سویڈش نسل پرست عنصر کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button