شام اور ترکی کی درمیانی سرحد جرابلس پر راکٹ حملے میں ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
شیعیت نیوز: شام کے شہر جرابلس کے مضافات میں نامعلوم عناصر کے راکٹ حملے میں ایک شخص کے ہلاک اور تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، شام کے صوبے حلب کے شہر جرابلس کے مضافات اور ترکی کی سرحد پر گذشتہ رات راکٹ حملوں کا مشاہدہ کیا گیا تھا، جس میں تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک شخص ہلاک اور تین شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
ترکی کے قریبی نیوز ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نہر فرات کے نزدیک اس راکٹ حملے کا شکار ہونے والے شام کے مقامی امدادی دستے ہیں۔ تاہم ان ذرائع نے ان حملوں کا ذمہ دار سیرین ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کو ٹھہرایا ہے۔
دوسری جانب سیرین ڈیموکریٹک فورسز (قسد) نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ان حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے اور اس قسم کی تمام خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔ قسد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترکی کی انٹیلیجنس سروس (میت) حملے کرنے والے افراد سے بخوبی واقف ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں کس طرح کی حکومت بن رہی ہے؟ خالد جیوسی
سیرین ڈیموکریٹک فورسز (قسد) نے زور دے کر کہا کہ ان کی فورسز نے حالیہ دنوں میں اس علاقے میں کوئی حملہ نہیں کیا ہے اور ان پر الزام لگانے کا مقصد اصل مجرموں کی شناخت کو چھپانا ہے۔
کرد جنگجو گروپ نے یہ بھی کہا کہ جائے وقوعہ اور تباہ شدہ گاڑی کے شواہد اور تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ ترک ڈرونز نے کیا تھا۔
دوسری جانب آج مسلسل دوسرے روز بھی شام کے دیہی علاقوں کے ساکنین نے قابض امریکی فوجی قافلے کو اپنے علاقوں سے باہر نکال دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، کل شام کے شمال مشرقی شہر الحسکہ کے مضافات میں دو دیہاتوں کے لوگوں نے شامی فوج کی حمایت سے امریکی افواج کے ایک قافلے کی نقل و حرکت کو روک کر انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا تھا۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی’’سانا‘‘ کی رپورٹ کے مطابق، الحسکہ شہر کے قریب الدعدوشیہ اور شرکو نامی دیہات کے ساکنین نے شامی فوج کی ایک چوکی کی مدد سے امریکی فوجیوں کے ایک قافلے کو روک کر علاقے سے باہر نکال دیا ہے۔







