آن لائن گیم پر متحدہ عرب امارات نے والدین کو بڑے خطرے سے آگاہ کیا

20 اپریل, 2022 09:15

شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات کی پولیس نے آن لائن گیم کھیلنے والے بچوں کے والدین کو بڑے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔

جہاں پوری دنیا مین آن لائن گیم کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے وہيں متحدہ عرب امارات نے بچوں کے والدین پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

لائن گیم کے باعث بچوں اور والدین کو کئی طرح کی مشکلات اور ذہنی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کی پولیس نے اس سلسلے میں آگاہی مہم کا آگاز کیا ہے جس کے ذریعے آن گیمز کھیلنے والے بچوں کے والدین کو خبردار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کابل کو ایک بار پھر شیعہ ہزارہ قوم کے خون سے لہولہان کر دیا گیا ہے، آغا رضا

عجمان پولیس کے میڈیا ریلیشنز کی سربراہ میجر نورہ سلطان نے کہا ہے کہ آن گیمز بچوں سے ان کی ذاتی معلومات، تصاویر، تحریری و آڈیو میسجز تک رسائی مانگتے ہیں جس کے باعث بچے خطرات کا شکار ہوتے ہیں اور آن لائن گیمز ان معلومات کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

نورہ سلطان الشمسی کا کہنا تھا کہ آن لائن گیمز کمپنیاں بچوں کی معلومات اور تصاویر کے ذریعے بچوں کو ہراسانی، بلیک میلنگ اور دھمکیوں کا نشانہ بنانے ہیں، ساتھ ہی ساتھ آن لائن گیمز کے ذریعے اکثر بینکنگ فراڈ کے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں۔

عجمان پولیس نے والدین کو مشورہ دیا کہ جب ان کے بچے آن لائن گیمز کھیل رہے ہوں تو والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے ابوظبی میں متعیّن اسرائیلی سفیر عامر حایک کوطلب کیا ہے اوران سے مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں تشدد کے واقعات، شہریوں پر حملوں اور مقدس مقامات میں اسرائیلی فوج  دراندازی پر شدید احتجاج کیا ہے اوران تشددآمیز واقعات کی مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی تعاون کی وزیرِمملکت ریم بنت ابراہیم الحشیمی نے ان واقعات کو فوری طور پر روکنے، نمازیوں کو مکمل تحفظ دینے اور اپنے مذہب پرعمل کرنے کے حق کا احترام کرنے اور مسجد اقصیٰ کے تقدس کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی عمل کو روکنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

8:01 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top