ایران

ایران کی فوجی طاقت و قدرت سے صیہونی حکومت کا آرام و سکون سلب ہوجائے گا، صدررئیسی

شیعیت نیوز: ایران کے صدررئیسی نے یوم مسلح افواج کے موقع پر خطاب میں صہیونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی تمام حرکات و سکنات ایران کی مسلح افواج کے زیر نظر ہیں۔ اگر تم نے کوئی معمولی سی حرکت بھی کی، تو ہماری مسلح افواج کا رخ اسرائیل کے مرکز کی طرف ہوگا۔

صدر ابراہیم رئیسی نے یوم مسلح افواج کی مناسبت سے فوجی پریڈ سے خطاب میں شہداء، جانبازوں اور مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے حکمت عملی کے تحت اس دن کو مسلح افواج کے دن سے موسوم کیا ، ہماری فوج خدا کی طرفدار، عوام دوست ، بابصیرت اور انقلابی جذبے سے سرشار ہے۔

صدررئیسی نے کہا کہ بہمن سن 57 شمسی میں ایرانی فوج نے حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ میثاق باندھ کر اپنی بصیرت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ایرانی فوج نے دفاع مقدس کے دوران اپنی کارکردگی کے بہترین نمونے پیش کئے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ ایرانی افواج کے پاس بہترین صلاحیتیں اور توانائياں موجود ہیں اور ان کے پاس مؤمن، جری ، بہادر اور مخلص جوان موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا میں ٹورنٹو کی مسجد پر حملے کے نتیجے یمں 5 نمازی زخمی

انھوں نے کہا کہ ایرانی فوج صرف جنگ کے میدان میں ہی نہیں بلکہ وہ ہمیشہ عوام سے ، عوام کے ساتھ اور عوام کے درمیان ہے۔

صدررئیسی نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج کی طاقت دفاعی طاقت ہے اور ایران کی مسلح افواج ملک و قوم اور ںظام کا بھر پور دفاع کرنے کے سلسلے میں مکمل طور پر آمادہ ہیں۔ ایرانی فوج کا دوستوں کے لئے پیغام امید افزا اور آمادگی پر مبنی ہے جبکہ دشمنوں کے لئے ایرانی فوج کا پیغام یہ ہے کہ ہماری طاقت دفاعی طاقت ہے اور دشمن کی ہر حرکت پر ہماری نظر ہے۔

غاصب صہیونی حکومت کو ہماری فوج کا پیغام یہ ہے کہ تمہاری ہر حرکت پر ہماری گہری نظر ہے اگر تم نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو تمارا مرکزایرانی افواج کا مقصد ہوگا اور ایران کی مسلح افواج تم سے آرام و سکون کو سلب کرلے گی۔

صدر رئیسی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کا حضرت امام خمینی، رہبر معظم انقلاب اسلامی اور شہداء کے ساتھ عہد و پیمان دائمی اور ہمیشگی ہے۔ اللہ تعالی ایرانی فوج کی طاقت اور قدرت میں روزبروز اضافہ فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button