دنیا

کینیڈا میں ٹورنٹو کی مسجد پر حملے کے نتیجے یمں 5 نمازی زخمی

شیعیت نیوز: کینیڈا کے علاقے ٹورنٹو کی مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 نمازی زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق ٹورنٹو کی مسجد میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہاں عشا کی نماز کے بعد شہری نکل رہے تھے۔ فائرنگ سے 5 نمازی زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں شیعوں کا قتل عام کس کے کہنے پر ہوا ؟پشتون قوم پرست رہنما نے حقیقت بتادی

ٹورنٹو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ڈیوڈ ریڈزک نے بتایا کہ مسلح شخص نے مسجد سے باہر نکلنے والے نمازیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ ابھی یہ بھی اندازہ لگانا مشکل ہے کہ حملہ آور ملزمان کی تعداد کتنی تھی۔

ڈیوڈ ریڈزک نے مزید کہا کہ زخمیوں کو مذہبی عقائد کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا یا کوئی ذاتی رنجش تھی اس کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔

پولیس کے ترجمان رایڈزیک نے فائرنگ کرنے والوں کی نیت یا یہ کہ اس واقعہ کا اسلاموفوبیا سے کوئی ربط ہے یا نہیں، اس بارے میں اظہار رائے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : آج ایسی امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کر دی گئی ہے جو خود کو امریکہ کی غلام کہتے ہوئے فخر محسوس کرتی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

دوسری جانب مسلم ایسوسی ایشن بورڈ کے ممبر ندیم شیخ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کو قانون کے مطابق سخت سخت سے سزا دی جائے۔

اسکاربرو کے مسلمانوں کی انجمن کے ایک اعلی عہدیدار ندیم شیخ نے فائرنگ کے اس واقعے کو باعث تشویش قرار دیا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کے ذمہ داروں کی جلد از جلد پہچان کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلحانہ تشدد کو روکنے کے لئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button