مشرق وسطی

جمہوریہ جبوتی کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کے دھاووں کی شدید مذمت

شیعیت نیوز: جمہوریہ جبوتی نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی افواج کے حملے اور نہتے فلسطینی نمازیوں پر حملے کی مذمت کی۔

جمہوریہ جبوتی میں وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ حملے اس مقدس مہینے میں دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کا باعث  بنتےہیں۔ یہ ایک خطرناک پیش رفت عالمی قراردادوں اور تمام بین الاقوامی چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔

بیان میں عالمی برادری بالخصوص سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام اور مقدس مقامات کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اورقابض اسرائیلی افواج کے پے درپے حملوں کو روکے۔

جیبوتی نے فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت میں جبوتی کے مضبوط موقف پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری اسرائیل کو الاقصیٰ میں اشتعال انگیزی سے روکے، اردن کے شاہ عبداللہ دوم

دوسری جانب عرب پارلیمنٹ نے تمام بین الاقوامی اداروں اور متعلقہ انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالنے اور قیدیوں کو فوری رہا کرنے کے لیے ایک سنجیدہ بین الاقوامی اقدام کا آغاز کریں۔

ایک بیان میں عرب پارلیمنٹ نے عالمی برادری اور بین الاقوامی، علاقائی اور انسانی حقوق کے اداروں سے فلسطینی قیدیوں کے بارے میں ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے اور ان کے خلاف اسرائیلی حکام کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری  مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔

پارلیمنٹ نے قابض حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام کریں اور عالمی قوانین کا فلسطینی اسیران پر اطلاق کرانےاور انہیں ضروری تحفظ فراہم کرنے، چوتھے جنیوا کنونشن پرعمل درآمد کرانے، انتظامی قیدیوں کی تکالیف کو ختم کرنے کے لیے، قابض طاقت (اسرائیل) کو پوری طرح سے ذمہ دار ٹھہرانے اور اسیران کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

عرب پارلیمنٹ نے فلسطینی اسیران کے معاملے کو عالمی سطح پرا ٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button