دمشق کے جنوب مغربی مضافات میں بم دھماکہ

13 اپریل, 2022 11:56

شیعیت نیوز: شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغربی مضافات میں بم دھماکہ ہوا ہے۔

سانا نیوز کے مطابق، دمشق کے جنوب مغربی مضافات میں واقع قطنا شہر میں نامعلوم افراد نے ایک کار میں بم فٹ کیا تھا جس سے اس کار میں آگ لگ گئی۔

دمشق پولیس کے ایک ذریعے نے بتایا کہ قطنا شہر میں محکمہ ٹیکس کی عمارت کے قریب پارک ہوئی ایک کار میں بم دھماکہ ہوا، جس سے کار میں آگ لگ گئی اور کار کو معمولی نقصان ہوا۔

اس خبر کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حضرت خدیجہ الکبریؑ نے اپنے پاکیزہ مال و دولت کے ذریعے شجر اسلام کو ایسی توانائی عطا کی کہ اس کا سایہ پوری کائنات پر ہوا،علامہ ساجد نقوی

دوسری جانب شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد میلیشیا فورسز نے شہر حسکہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

شام کے الحسکہ شہر کے گورنر نے بتایا کہ کرد میلیشیا فورس ایس ڈی ایف نے کئی دن سے اس شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق، الحسکہ کے گورنر غسان خلیل نے کہا کہ ایس ڈی اف فورسز نے مسلسل چار دن سے شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے شہر میں اشیاء خورد و نوش کا ذخیرہ ختم ہونے کو ہے۔

انہوں نے کہا ایس ڈی اف فورسز اشیاء خورد و نوش اور روٹی پکانے کے لئے ضروری ایندھن کو حسکہ شہر میں آنے نہیں دے رہی ہے جسکی وجہ سے ماہ مبارک رمضان میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شمالی شام کے الحسکہ سمیت دوسرے علاقوں میں عوام دہشت گرد امریکی فورسز اور ایس ڈی اف کے خلاف مظاہرے کرتے رہے ہیں۔ شامی حکومت امریکی اور ایس ڈی اف فورسز کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتی ہے، جن کا مقصد اس ملک کے تیل کو لوٹنا ہے۔

9:07 صبح مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔