دنیا

ایران کے خلاف خطے کے اتحاد کے محتاج ہیں، اگر معاہدہ نہ ہوا تو بی پلان پر عملدرآمد کریں گے

شیعیت نیوز: خطے میں خفیہ جوہری ہتھیاروں کی حامل واحد غیر قانونی حکومت اسرائیل کے وزیر جنگ بینی گینٹز نے ایک مرتبہ پھر ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جوہری بم بنانے کے انتہائی قریب پہنچ گیا ہے۔ اسرائیل ایران کے خلاف فورا بی پلان پر عملدرآمد شروع کر ے گا۔

امریکی تھنک ٹینک واشنگٹن انسٹیٹیوٹ کے پالیسی فورم کے سامنے تقریر کرتے ہوئے غاصب صیہونی وزیر جنگ نے اپنے بے بنیاد الزامات دہراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایران کے خلاف بی پلان پر عملدرآمد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : ہزاروں شیعیان حیدرکرارؑ کی قاتل لشکر جھنگوی کے سہولت کار رانا ثناءاللہ کووفاقی وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان

صیہونی روزنامے یروشلم پوسٹ کے مطابق اپنی گفتگو میں بینی گینٹز نے ایران کے خلاف خطے کے اتحاد کی تشکیل کا مطالبہ کیا اور فلسطین و ایران کے حوالے سے غاصب صیہونی حکومت کے موقف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خطے کے اس اتحاد کا مقصد ’’ایرانی خطرات‘‘ سے نمٹنا ہو گا۔

وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے خفیہ ہتھیاروں کی حامل واحد غیر قانونی ریاست کے وزیر جنگ نے اس نشست میں پرامن ایرانی جوہری پروگرام کے خلاف بے بنیاد الزامات دہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدے کی امریکی ضرورت سے واقف ہے تاہم ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) میں نقائص پائے جاتے ہیں جنہیں دور کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ اگر معاہدے کی یہ کمزوریاں باقی رہ گئیں تو مستقبل میں سنجیدہ مسائل جنم لیں گے۔

اس موقع پر بینی گینٹز نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ویانا میں (امریکہ و ایران کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کے دوران) معاہدہ حاصل نہ ہوا تو اسرائیل ایران کے خلاف فورا بی پلان پر عملدرآمد شروع کر دے گا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button