حرم رضوی میں زخمی ہونے والے حجت الاسلام دارائی نے بھی جام شہادت نوش کیا

08 اپریل, 2022 08:53

شیعیت نیوز: مشہد مقدس میں ایک تکفیری جرثومے کے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے ایک اور عالم دین حجت الاسلام دارائی بھی دو روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضے کے صحن میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ شدید زخمی ہوجانے والے عالم دین، حجت الاسلام دارائی بھی آج شام اپنے شہید ساتھی شہید اصلانی سے جا ملے۔

حجت الاسلام دارائی کو شدید زخمی حالت میں مشہد کے کامیاب اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : دیرینہ مطالبے کی تکمیل ، فقہ جعفریہ متحدہ علماء بورڈ پنجاب میں یکساں نمائندگی کےحصول میں کامیاب

دوسری جانب کل ایران کے شہر مشہد مقدس میں شہید حرمِ رضوی حجت الاسلام اصلانی کی عظیم الشان تشییع جنازہ عمل میں لائی گئی۔

تشییع جنازہ کے بعد شہید اصلانی کی نماز جنازہ فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام کے روضے میں مشہد کے امام جمعہ اور ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ سید علم الہدیٰ نے پڑھائی جس میں حرم کے متولی اور دیگر سول و فوجی عہدے داروں کے علاوہ بڑی تعداد میں زائرین بھی شریک تھے۔

شہید اصلانی ایک تکفیری عنصر کے حملے میں دو روز قبل حرم کے اندر شہید کر دیئے گئے تھے۔

منگل کو حضرت امام رضا علی علیہ السلام کے حرم میں ایک دہشت گرد نے تین علما کو حملے کا نشانہ بنایا تھا ۔ یہ تینوں مخلص علماء دین، شہر مشہد کے مضاقاتی علاقوں میں دینی و سماجی خدمات کے ساتھ ہی فلاحی پروگرام چلاتے تھے۔ حملے کے نتیجے میں حجت الاسلام محمد اصلانی موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے جبکہ ان کے دونوں ساتھیوں کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا۔

3:20 شام اپریل 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔