لبنان

لبنان کی فضائی سرحد اب اسرائیل کے لئے محفوظ نہیں رہ گئی ہے، کمانڈر نورکین

شیعیت نیوز: صیہونی فضائیہ میں ابھی حال ہی میں اپنی مدت پوری کرنے والے فوجی کمانڈر نورکین نے کہا کہ لبنان کی فضائی سرحد اب اسرائیل کے لئے محفوظ نہیں رہ گئی ہے۔

اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر جنرل امیکام نورکین نے کہا کہ گزشتہ سال یہ مشاہدہ کیا گیا کہ لبنان کی فضائی سرحد میں اب اسرائیلی فضائیہ آزادی سے اپنا مشن پورا نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں : کیا عراق میں امریکہ کی حیاتیاتی تجربہ گاہ ہے؟ دعوے کے خلاف خاموشی

کمانڈر نورکین نے کہا کہ اب لبنان کی فضائی سرحد میں ہمارے جاسوس طیاروں کی پروازیں بہت ہی کم ہوگئی ہیں جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ ہمارے پاس لبنان کے بارے میں اطلاعات آنے کا سلسلہ بھی کم ہو گیا ہے۔

گزشتہ سال اسرائیلی فوج نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ علاقے میں اب مضبوط ائیرڈیفنس سسٹم آ گئے ہیں جس کے بعد اسرائیلی طیاروں کے لئے لبنان کی فضائی سرحد میں آزادی سے پرواز کرنا ممکن نہیں رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک و قوم کا وقار قرآنی اصولوں پر عمل کرنے میں مضمر ہے،علامہ حافظ ریاض نجفی

فضائیہ کے سربراہ کے طور پر گزشتہ پیر کو اپنا پانچ سالہ کا دورہ مکمل کرنے والے کمانڈر نورکین کے اس بیان کے بارے میں اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ تقریبا ایک سال پہلے حزب اللہ نے اسرائيلی ڈرونپ پر زمین سے ہوا میں مار کرنے والا میزائل فائر کر دیا تھا جس سے اسرائیلی حکام کو یہ اندازہ ہو گیا کہ حزب اللہ کے پاس اب مضبوط ائیرڈیفنس سسٹم آ گیا ہے جو اسرائیلی طیاروں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button