عراق

عراق میں ڈکٹیٹر صدام کے دور کی ایک اور اجتماعی قبر کا انکشاف

شیعیت نیوز: عراق میں ڈکٹیٹر صدام کے دور کی ایک اور اجتماعی قبر کا انکشاف ہوا۔

الفرات نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں ڈکٹیٹر صدام کے دور حکومت میں شعبانیہ تحریک اور سزائے موت پانے والے افراد کی ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔

ابتدائی رپورٹوں کے مطابق اس اجتماعی قبر میں بڑی تعداد میں جاں بحق ہونے والے افراد کے باقیات ملے ہیں کہ جن کی شناخت کا کام شروع ہو گیا ہے۔

ڈکٹیٹر صدام کے زوال کے بعد سے اب تک ایسی دسیوں اجتماعی قبریں دریافت ہو چکی ہیں، جن میں 80 اور 90 کے عشروں کے دوران سزائے موت پانے والے افراد کی لاشوں کو خفیہ طریقے سے لاکر دفنایا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ 2014 سے 2017 تک عراق اور شام کے کئی علاقے دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے میں تھے۔ اور اس دوران اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 200 سے زائد اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : حرم مطہر امام علی رضا ع میں مسلح دہشت کاحملہ، 1عالم دین شہید 2زخمی

دوسری جانب عراق سے دہشت گرد امریکی فوج کو نکالنے کے مقصد سے امریکی فوجی قافلے پر حملے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ حملہ آج منگل کے روز مغربی بغداد میں ہوا۔

مغربی بغداد میں ہائی وے پر لگے بم کا دھماکہ اس وقت ہوا جس اس ہائی وے امریکی فوجی قافلہ گزر رہا تھا۔

اس سے پہل پیر کی رات صوبے بابل میں امریکی دہشتگرد فوجیوں کے کارواں پر حملہ ہوا تھا۔

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے بابل میں امریکی دہشت گرد فوجی قافلہ پھر حملے کا نشانہ بنا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اصحاب کہف نامی استقامتی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران عراق میں امریکی دہشت گرد فوجی قافلوں پر حملوں میں کافی تیزی آئی ہے۔ عراق سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کو نکالنے کے لئے امریکی فوجی ٹھکانوں اور فوجی قافلوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ اب روز کا معمول بن چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button