دنیا

مراکش کے قومی سیاحت کی اسرائیل کے لیے ہفتہ وار پروازوں میں اضافے کی منظوری

شیعیت نیوز: مراکش کے قومی سیاحت کے دفتر نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ سال 2022 کے دوران وہ تل ابیب اور مراکش کے درمیان براہ راست پروازوں کی تعداد بڑھا کر 8 پروازیں فی ہفتہ کر کے تقریباً 200,000 اسرائیلی زائرین کو راغب کرنا چاہتا ہے۔

اسرائیلی چینل کے مطابق i24 قومی سیاحت کے دفتر کے ایک وفد نے29-30 مارچ کو تل ابیب میں بین الاقوامی بحیرہ روم کے سیاحتی بازار میلے میں شرکت کی اسرائیلی فضائی کمپنی ارکیا کے ساتھ ملاقاتیں کیں جو کہ العال اور یسرائیر کے بعد ہوائی نقل و حمل کی تیسری اسرائیلی کمپنی ہے۔

چینل کے مطابق سیاحت کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 80 لاکھ اسرائیل  سے باہر بین الاقوامی سیاحتی مقامات کا سفر کرتے ہیں اور اسی لیے مراکش ان میں سے سب سے بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ تقریباً 10 لاکھ مراکشی نژاد اسرائیلی اپنے خاندانوں کی یاد منانے کے خواہشمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل اقصیٰ آمد میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے باز رہے، فرمانرروا شاہ عبداللہ

سیاحت کا شعبہ مراکش کی قومی معیشت میں کردار ادا کرنے والے سب سے اہم شعبوں میں سے ایک ہے اور اس شعبے کےاسٹیک ہولڈرز کو امید ہے کہ وہ کورونا وبا کے اثرات اور سرحدوں کو بند کرنے کے فیصلوں سے جلد نکل آئیں گے۔

دوسری جانب مراکش کے محاذ ان سپورٹ آف فلسطین اینڈ اگینسٹ نارملائزیشن کے قومی سیکرٹریٹ نے مراکش کی ’’نیگیو سمٹ‘‘ میں اس کی شرکت کی مذمت کی۔

سیکرٹریٹ نے ایک بیان میںکہا کہ رباط کا قابض اسرائیلی دشمن کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے بعد صیہونی ریاست سے معاہدے کرنے میں جلد بازی فلسطینی قوم کے حقوق کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔

مذکورہ سربراہ اجلاس 28 مارچ کو جنوبی مقبوضہ فلسطین کے صحرائے نیگیو میں منعقد ہوا جس میں مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

قدس پریس کو موصول ہونے والے ایک بیان میں مراکشی محاذ نے قابض اسرائیلی  فوج اور آباد کاروں کے جرائم کی مذمت کی جنہوں نے القدس اور دیگر علاقوں میں الشیخ جراح محلے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحیت میں اضافہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button