اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی لڑکی مز موریہ پرگاڑی چڑھا دی

شیعیت نیوز: میڈیا ذرائع نے خبر دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ایک انیس سالہ فلسطینی لڑکی مز موریہ کو گاڑی سے کچل دیا۔

فلسطین کی معا نیوز ایجنسی نے عینی شاہدوں کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوجی نے بیت لحم کے تقوع کالونی میں ایک انیس سالہ فلسطینی لڑکی مز موریہ پر بس سے اترتے ہی فوجی گاڑی چڑھا دی ۔

رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے اسرائیلی ایمبولینس کو بلایا اور فلسطینی لڑکی کو مز موریہ چوکی تک لے گئے تاہم مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔

عینی شاہدین نے مزید کہا کہ 19 سالہ فلسطینی لڑکی کی حالت تشویشناک تھی جب اسے مزموریہ چیک پوائنٹ پر منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی لڑکی کو زخمی حالت میں تفتیش کے لئے مزموریہ چیک پوسٹ پر منتقل کردیا تاہم مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے خلاف کارروائی فلسطینیوں کا حق ہے، خالد البطش

جمعرات کو شمالی غرب اردن میں واقع جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں تین فلسطینی، صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید اور پندرہ زخمی ہوگئے تھے۔

تحریک حماس نے صیہونی فوج کے اس حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ صیہونیوں کے اس مذموم حملے کا جواب غاصبوں اور انتہاپسند صیہونیوں کے خلاف جدوجہد تیز کر کے دیا جائے گا۔

دوسری جانب فلسطینی قیدیوں کے امور کی اتھارٹی میں مطالعہ اور دستاویزی یونٹ کے سربراہ عبدالناصر فروانہ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی  فوج نے رواں سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں تقریباً 1400 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

فروانہ نے جمعہ کو ایک مختصر پریس بیان میں کہا کہ یہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں سات فیصد اضافہ ہے۔

عام طور پر اسرائیلی فوج فلسطینی کارکنوں کے گھروں پر رات کے وقت چھاپے مار کر ان کی گرفتاریاں کرتی ہے اور انہیں تفتیشی مراکز یا جیلوں میں منتقل کرنے سے پہلے مقبوضہ علاقوں میں قائم حراستی مراکز میں منتقل کیا جاتا ہے۔

قابض جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد تقریباً چار ہزار 500 ہے جن میں 34 خواتین قیدی، 180 نابالغ بچے اور تقریباً 500 انتظامی قیدی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button