مقبوضہ فلسطین

اسرائیل کے خلاف کارروائی فلسطینیوں کا حق ہے، خالد البطش

شیعیت نیوز: جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما خالد البطش نے یوم الارض کی مناسبت سے ایک خصوصی انٹرویو میں اپنے مسلمہ حقوق کے حصول کے لئے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مسلحانہ مجاہدت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے سینیئر رہنما خالد البطش نے غزہ میں ایران پریس سے خصوصی گفتگو میں فلسطین میں یوم الارض کی اہمیت کے بارے میں کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین میں تمام فلسطینی اپنے حقوق کے حصول کے لئے مصمم ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کرائے اور فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرے۔

یاد رہے کہ تیس مارچ سن انیس سو سڑسٹھ کو غاصب صیہونیوں نے فلسطینیوں کے ایک بڑے علاقے پر غاصبانہ قبضہ کرلیا تھا اسی مناسبت سے فلسطینی عوام تیس مارچ کو یوم الارض مناتے ہیں اور پوری سرزمین فلسطین غاصب صیہونیوں کے قبضے سے آزاد کرانےکا عہد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی اور پی پی پی کو بدترین شکست ،ایم ڈبلیوایم تحصیل چیئرمین پاراچنار کی نشست پر فاتح قرار

جہاد اسلامی فلسطین کے سینیئررہنما خالد البطش کا کہنا تھا کہ صیہونیوں کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کی حالیہ شہادت پسندانہ کارروائیاں اسرائیل کے ساتھ بعض عرب ملکوں کے سازباز اور غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں انجام دی گئی ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ اس قسم کی کارروائی فلسطینیوں کا فطری حق ہے اور جب غاصب صیہونی، فلسطینی عوام اور ان کے رہنماؤں کا قتل کرتے ہیں تو ان کو اس بات کو جان لینا چاہئے کہ ان کے خون کا انتقام بھی ضرور لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ حالیہ چند روز کے دوران مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینی نوجوانوں نے شہادت پسندانہ کارروائیاں انجام دی ہیں ۔

دریں اثنا فلسطین کی اسلامی مزاحتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے بھی کہا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کی حالیہ شہادت پسندانہ کارروائیاں فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے فطری ردعمل اور جواب کے مترادف ہیں ۔

فلسطین کی اسلامی مزاحتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے اسی طرح یوم الارض کو اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق اور فلسطینی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے غزہ، غرب اردن اور بیت المقدس سمیت تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں کی استقامت و مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ صیہونی غاصبوں کی جارحیت کا مقابلہ اور فلسطینی امنگوں کے حصول کا واحد ذریعہ فلسطینیوں کی استقامت و مزاحمت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button