یمن

صیہونی مخالف آپریشن تل ابیب اسرائیل کے لیے ایک پیغام ہے، محمد البخیتی

شیعیت نیوز: یمن کی انصار اللہ تحریک کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ آپریشن تل ابیب قابض حکومت کے لیے ایک پیغام ہے۔

البخیتی نے المیادین کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ صیہونی حکومت جھوٹی سیکورٹی کی تلاش میں ہے لیکن یہ ملاقاتیں اور دورے حکومت کو کبھی بھی تحفظ فراہم نہیں کریں گے اور اسرائیلیوں کو دوبارہ غور کرنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کی حکومت اپنے مفادات کو پورا کرتی ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے تاکید کی ہے کہ فلسطینیوں کا آپریشن تل ابیب نہ صرف فلسطین میں توازن کو تبدیل کریں گے بلکہ پورے علاقے پر اپنے اثرو رسوخ مرتب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلیوں کو ایک بار پھر یہ سوچنا چاہئے اور یہ یقین حاصل کرنا چاہئے کہ ان کی حکومت، امریکی مفاد پورے کرنے والی حکومت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ مراجع کرام کی توہین کے خلاف بغداد میں مظاہرہ

انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی کارروائیوں کا اثر نہ صرف فلسطین بلکہ پورے خطے میں توازن کی تبدیلی پر پڑے گا۔

البخیتی نے یہ بھی کہا کہ ہم دوست اور دشمن پر تاکید کرتے ہیں کہ یمن کا محاصرہ ایک فوجی کارروائی ہے اور اس کا جاری رہنا فوجی کارروائی کا تسلسل ہے، محاصرے کے جاری رہنے کا مطلب ہے کہ جارح ممالک کے خلاف حملے جاری رہیں گے۔

البخیتی نے کہا کہ سعودی جانتے ہیں کہ انصار الاسلام کبھی بھی ریاض مذاکرات میں شرکت پر راضی نہیں ہوں گے اور اگر فوجی کارروائیوں کے خاتمے میں محاصرہ ختم کرنا شامل نہیں ہے تو ہم اسے جارحیت کا تسلسل تصور کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر یمن کا محاصرہ توڑنے کے لیے آپریشن نہ ہوتا تو سعودی عرب جنگ بندی نافذ نہ کرتا، اب سب جانتے ہیں کہ عالمی منڈیوں میں مزید تیل پمپ کرنے کا فیصلہ اب سعودی عرب کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button