عراق

شیعہ مراجع کرام کی توہین کے خلاف بغداد میں مظاہرہ

شیعیت نیوز: عراق کے دارالحکومت بغداد میں شیعہ مراجع کرام کی توہین کے خلاف مظاہرہ ہوا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بغداد کے التحریر اسکوائر میں عراقی عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شیعہ مراجع کی توہین کی مذمت کی۔

مظاہرین نے اسی طرح عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما ریبر احمد کی عراق کے عہدۂ صدارت کے لئے نامزدگی کی بھی مخالفت کرتے ہوئے انہیں اسرائیل کا ایجنٹ قرار دیا اور کہا کہ ہمیں اسرائیلی ایجنٹ منظور نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما ’’نایف الکردستانی‘‘ نے گزشتہ اتوار کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے شیعہ مراجع کرام کی توہین کی، جس پر شیعہ جماعتوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا۔

عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مسعود بارزانی نے بھی شیعہ مراجع کرام کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مقدسات اور اہم شخصیات کی توہین ریڈ لائن کو عبور کرنے کے مترادف ہے اور اس کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب میں ہونے والے تازہ شجاعانہ حملے پر حزب اللہ کا تعریفی بیان جاری

دوسری جانب عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں امریکی لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

عراقی ذرائع نے جنوبی عراقی صوبے ذی قار میں امریکی زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کے قافلے کے راستے میں دھماکے کی اطلاع دی۔

شفق نیوز کے مطابق ایک سیکیورٹی ذریعے نے جنوبی عراقی صوبے ذی قار میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے کے راستے میں دھماکے کی اطلاع دی،اطلاعات کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ اس دہشت گردانہ حملے کے دو دن بعد عراقی پارلیمنٹ نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے حق میں ووٹ دیا، اس پارلیمانی قرار داد کے بعد عراقی حکومت نے اپنے شہریوں اور سیاسی جماعتوں کے دباؤ میں آکر امریکہ کے ساتھ اسٹریٹیجک بات چیت کے عنوان سے مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا اور مذاکرات کے چار دور کے بعد دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امریکی عراق میں تعینات جنگی دستوں کو گزشتہ سال کے آخر تک عراق سے چلے جانا ہوگا ، تاہم ابھی تک ایسا نہیں ہوسکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button