اہم ترین خبریںلبنان

سید حسن نصر الله اور زیاد النخالہ کا فلسطینی مسئلے پر تبادلہ خیال

شیعیت نیوز: لبنانی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے بروز بدھ کو بیروت میں جہاد اسلامی تحریک کے سیکریٹری جنرل اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کی اور فلسطینی مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، لبنانی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے بروز بدھ کو بیروت میں جہاد اسلامی تحریک کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ اور ان کے ہمراہ وفد سے ایک ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں بشمول فلسطینی مسئلے اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں کے اندر جہادی کارروائیوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ حزب اللہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں بنی راک کی شہادت کی کارروائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہم فلسطینی عوام اور ان کے بہادر مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مقبوضہ علاقوں کے قلب میں صیہونی دشمن کو شدید ضربیں لگا دیں۔

بنی براک کاروائی ثابت کرتی ہے کہ فلسطین میں کہیں بھی آباد کاروں اور قابض صیہونی افواج کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنین شہر پر صیہونی فوجیوں کی یلغار، شہید ضیاء حمارشہ کے مکان پر دھاوا

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمتی کارروائی اور مزاحمتی جنگجوؤں کی محاذ آرائی اور تصادم کے طریقوں کو تیار کرنے میں کامیابی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ تعلقات کو معمول پر لانے سے متعلق خیانت آمیز ملاقاتیں دشمن کی سلامتی کو یقینی نہیں بنا سکتیں۔

واضح رہے کہ کل کی رات کو ناجائز صیہونی ریاست کے ساحلی شہر تل ابیب کے قریب حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 6 بھی زخمی ہوگئے ہیں ۔

صیہونی چینل 11 نے اطلاع دی ہے کہ حملہ کرنے والے، شمال مغربی کنارے کے جنین کے قریب یعبد گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی نے موٹر سائیکل پر فائرنگ کی۔

صیہونی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ایک اور حملہ رمات جان شہر کے ایک تجارتی کمپلیکس میں ہوا۔ حملے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شمالی مغربی کنارے کے جنین کے قریب یعبد گاؤں سے تعلق رکھنے والا ایک حریت پسند فلسطینی ’’ضیا حمارشہ‘‘ مبینہ طور پر بنی براک قصبے پر ہونے والے حملے میں شہید ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button