مقدس دفاع میں فضائیہ کا مثالی کردار بے نظیر ہے، کمانڈر انچیف جنرل باقری

29 مارچ, 2022 13:31

شیعیت نیوز: ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ مقدس دفاع میں ایران کی فضائیہ کا کردار بے نظیر ہے اور جنگی طیاروں کے پرزے بنانا اور ان کی حفاظت کرنا فضائیہ کے کارکنوں کی مہارت و تکنیکی علم و دانش کا بین ثبوت ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد باقری نے ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں دزفول ایر بیس میں ایران کی فضائیہ کے ثمرات و مصنوعات کی نمائش کا معائنہ کرتے ہوئے آٹھ سالہ مقدس دفاع اور ملکی فضائی حدود کی حفاظت میں فضائیہ کے کردار کو قابل تحسین بتایا ۔

انھوں نے کہا کہ دزفول میں فضائیہ کی یہ نمائش اس کے کارکنوں کی ہمت و حوصلے اور عزم و ارادے کے ساتھ ان کی مجاہدت کا نتیجہ ہے۔

جنرل محمد باقری نے ایرانی فضائیہ کی اس نمائش کے تکنیکی شعبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سامراج کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود جنگی طیاروں کے پرزے بنانا اور ان کی حفاظت کرنا فضائیہ کے کارکنوں کی مہارت و کمال اور تکنیکی علم ودانش کا بین ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کا اجلاس ایک شرارت ہے، سعید خطیب زادہ

دوسری جانب ایرانی وزیر تیل نے مستقل قریب میں آرش کے مشترکہ گیس فیلڈ میں کھدائی کے عمل کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ ہم مشترکہ شعبوں کی ترقی کے لیے گفت و شنید اور تعاون کرنا چاہتے ہیں لیکن یکطرفہ اقدامات اس منصوبے پر عمل درآمد کو نہیں روکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار، ایرانی وزیر تیل "جواد اوجی” نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرش کے مشترکہ گیس فیلڈ کو تلاشی کنویں کی کھدائی اور زلزلے سے متعلق سروے کرکے مکمل کیا گیا ہے۔

اوجی نے اس بات پر زور دیا کہ جیکٹ (بیس) کی تنصیب کے ساتھ ہی اس میدان میں کھدائی کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔

ایرانی وزیر تیل نے مزید کہا کہ اگرچہ ہم مشترکہ شعبوں کی ترقی کے لیے گفت و شنید اور تعاون کرنا چاہتے ہیں لیکن یکطرفہ اقدامات اس منصوبے پر عمل درآمد کو نہیں روکیں گے۔

 

9:14 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top