مشرق وسطی

صیہونی حکومت نے بحرین کے لئے اپنا ملٹری اتاشی معین کر دیا

شیعیت نیوز: بحرین میں اسرائیلی سفیر ایتان نائیہ نے آج پیرکو کہا ہےکہ اسرائیل عنقریب منامہ میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے ہیڈ کوارٹر میں ایک ملٹری اتاشی کا تقرر کرے گا۔

مقبوضہ فلسطین کے نقب علاقے میں منعقد ہونے والے اجلاس کے ساتھ ہی صیہونی حکومت نے بحرین میں اپنا ملٹری اتاشی معین کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مختلف بیوروکریٹک طریقہ کار کے درمیان ہو رہا ہے۔ میرے خیال میں موسم گرما تک ہمارے پاس دیگر اہلکاروں کے ساتھ مزید مکمل عملہ ہو جائے گا جو سفارت خانے میں شامل ہوں گے۔

اسرائیل خلیجی ریاستوں اور خطے میں امریکی فوجی دستوں کے ساتھ میل جول پر کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران بھی اسرائیل کی طرح جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرے! سخیف ابوالغیط کے تبصرے

واضح رہے کہ 4 عرب ملکوں مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے وزرائے خارجہ نے فلسطین کے مقبوضہ علاقے نقب میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ یائیر لاپید اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کی شرکت سے تشکیل پانے والے اجلاس میں شرکت کی۔

اتوار کو یہ اجلاس ایسی حالت میں منعقد ہوا کہ مقبوضہ نقب کے علاقے میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل گزشتہ منگل کو شرم الشیخ میں مصری صدر السیسی، متحدہ عرب امارات کے ولیعہد محمد بن زاید آل نہیان اور صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینت کی شرکت سے سہ فریقی اجلاس تشکیل پایا تھا۔

منامہ میں صیہونی سفیر ایتان نائیہ کے پیر کے روز بتایا کہ اسرائیل بہت جلد ہی بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے دفتر میں اپنا فوجی اتاشی معین کرے گا۔

انہوں نے اسرائیلی فوج کے ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے یہ خبر دی لیکن ساتھ میں یہ بھی بتایا کہ ابھی صحیح وقت معلوم نہیں ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button