اہم ترین خبریںلبنان

فلسطینیوں نے الخضیرہ آپریشن میں صیہونیوں کو عملی اور منہ توڑ جواب دیا ہے، حزب اللہ لبنان

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں حیفا کے علاقہ الخضیرہ میں فلسطنیوں کی غاصب صیہونیوں کے خلاف تازہ ترین کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے الخضیرہ آپریشن میں صیہونیوں کو عملی اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الخضیرہ آپریشن نے فلسطینیوں کی استقامت اور پائداری کو دنیا کے سامنے ایک بار پھر نمایاں کردیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے کہا کہ فلسطینیوں نے الخضیرہ کارروائی ميں اسرائیل کی جعلی اور غیر قانونی حکومت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی ہر روز اس بات کا اعلان کررہے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے سے اسرائیلی حکومت کے جعلی ہونے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ نہائی فتح تک اپنے اپنی استقامت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین میں خضیرہ کے مقام پر فدائی حملہ، دو صیہونی ہلاک، 10 زخمی، حملہ آور شہید

اسی بیان کے ذیل میں آیا ہے کہ ایسی ملاقات بے فائدہ ہے، کیونکہ اصل فیصلہ تو فلسطینی عوام نے کرنا ہے۔

حزب‌ الله کا کہنا تھا کہ ملت فلسطین ہر روز اس بات پر زور دیتی ہے کہ اس مجرم دشمن سے نہ امن کی بات ہوسکتی ہے اور نہ تعلقات معمول پر لائے جا سکتے ہیں بلکہ فلسطین کی مکمل آزادی اور فتح کے حصول تک وہ اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

یاد رہے کہ گذشتہ شب کے شہادتی حملے، نقب میں عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ اجلاس کے وقت شروع انجام دیئے گئے۔ گذشتہ شب مقبوضہ فلسطین کے علاقے نقب میں صیہونی وزیر خارجہ یائیر لاپیڈ کی زیر صدارت ہونے والا اجلاس چار عرب ممالک مصر، امارات اور بحرین کے علاوہ امریکہ کے تعاون سے شروع ہوا تھا۔

دوسری جانب خبری ذرائع کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں دو صیہونی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بعض ذرائع نے ان حملوں میں چار افراد کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button