اہم ترین خبریںپاکستان

سانحہ پشاور کےشہداء و زخمیوں میں المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سےایک کروڑ کی امدادی رقوم تقسیم

شیعیت نیوز : المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ پاکستان نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خصوصی تعاون سے شہداء و مجروحین سانحہ مسجد کوچہ رسالدار پشاور کی خدمت میں اپنی بساط کے مطابق مخیرین کے تعاون سے تقریباً ایک کروڑ روپے کی رقم ہدیہ کر دی ہے۔

دیگر ملی اداروں بالخصوص شہید فاونڈیشن کے اشتراک سے شہداء کے بچوں کی تعلیمی کفالت کی ذمہ داری بھی لے لی گئی ہے۔ المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کے مطابق ان شاء للہ شہداء کے مقدس لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں اصغریہ آرگنائزیشن کا مرکزی کنونشن اختتام پذیر،مصور مہدی و پیکر زہرا مرکزی صدور منتخب

المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے تعاون اور کسی شہید یا زخمی کے خاندان کو کسی غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہو تو مرکزی سیکریٹریٹ کے رابطے نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button