یمن

یمن: الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی طبی آلات کے گودام پر بمباری

شیعیت نیوز: یمن کی جانب سے یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ ہی سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں طبی آلات کے ایک گودام پر بمباری کی۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے الحدیدہ میں طبی آلات کے ایک ڈپو کو نشانہ بنایا جس نے مغربی یمن کے الحدیدہ شہر کے مرکز کو ہلا کر رکھ دیا۔

ان حملوں سے چند لمحے قبل، یمنی ذرائع نے سعودی اتحادی کی جانب سے الحدیدہ، سلف اور صنعاء کے ہوائی اڈوں پر بمباری کرنے کی دھمکی کو جنگی جرم قرار دیا۔

دوسری جانب یمنی مذاکرات کار وفد کے سربراہ اور یمن کی قومی حکومت کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو چاہئے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ کی جنگ بندی کے فیصلے پر مثـبت اور امن و صلح کے حوالے سے اپنی نیک نیتی کا اظہار کرے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کی جانب سے تین روز کی یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان

انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سعودی حکومت جنگ بندی کا خیرمقدم اور محاصرہ ختم نیز یمنی حدود سے اپنے فوجیوں کو واپس بلا کر یمن کی جنگ بندی کا مثبت انداز میں جواب دے سکتی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے جارح ممالک کو خبردار کیا کہ یمنی عوام کی استقامت و مزاحمت کے آٹھویں سال کے دوران ملک کے دفاعی شعبے میں چونکا دینے والی خبریں منظر عام پر آئیں گی۔

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جنگ و جارحیت کے نتیجے میں اب تک لاکھوں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ سے زیادہ یمنی بے گھر اور در بدر ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب کی جنگی جارحیت کے نتیجے میں یمن کی پچاسی فیصد سے زیادہ بنیادی ڈھانچے تباہ و برباد ہوچکے ہیں اور اس ملک کو غذاؤں اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button