یمن

یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کے سات سال پورے، یمن میں ملک گیر مارچ اور ریلیاں

شیعیت نیوز: یمن پر سعودی اتحاد کے حملے کے سات سال پورے ہونے پر یمنی عوام نے جارح سعودی اتحاد کے خلاف ملک گیر مارچ کیا اور ریلیاں نکالیں۔ 26 مارچ سنہ 2015 کو سعودی عرب نے یمن پر جارحیت کا آغاز کیا تھا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی عوام نے جارحین کے مقابلے میں اپنی استقامت کے آٹھویں سال میں داخل ہونے کی مناسبت سے، ملک کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکال کر سعت جارحیتوں کی مذمت کی اور جارحین کے مقابلے میں استقامت و پائداری پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر جارح سعودی جنگی جارحیت کے نتیجے میں بارہ شہید و زخمی

اس رپورٹ کے مطابق، یمنی عوام نے اپنے ہاتھوں میں یمن کا پرچم اور انقلاب یمن کے سابق رہنما حسین بدرالدین اور موجودہ رہنما سید عبدالملک الحوثی کی تصاویر کے بینر اٹھائے ہوئے تھے۔

یمنی رہنماؤں نے ملک گیر مارچ اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کو یمن کے خلاف فوجی جارحیت کا ذمہ دار قراردیا اور جارح ممالک کو امریکی سازشوں پرعمل پیرا بتایا۔

یمنی عوام نے یمنی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ کی میزائل و ڈرون یونٹوں سے جارح ممالک پر مزید ضربیں لگانے کی اپیل کی، تاکہ یمن کا ظالمانہ محاصرہ ختم اور یمنی عوام کو مکمل فتح حاصل ہو۔

یہ بھی پڑھیں : انسداد دہشت گردی سعودی عرب میں من مانی حراست کا بہانہ ہے، اقوام متحدہ

سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگرممالک کی مدد سے 26 مارچ 2015 سے یمن کے خلاف جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔

جارح سعودی حکومت کی جانب سے یمن کے مکمل محاصرے کے باوجود، یمنی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ کی دفاعی طاقت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button