یمن

یمن پر جارح سعودی جنگی جارحیت کے نتیجے میں بارہ شہید و زخمی

شیعیت نیوز: یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صنعا پر جارح سعودی اتحاد کی جنگی جارحیت کے نتیجے میں میں آٹھ یمنی شہری شہید اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جنگ و جارحیت کے نتیجے میں اب تک لاکھوں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ سے زیادہ یمنی بے گھر اور در بدر ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب کی جنگی جارحیت کے نتیجے میں یمن کی پچاسی فیصد سے زیادہ بنیادی ڈھانچے تباہ و برباد ہوچکے ہیں اور اس ملک کو غذاؤں اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت صحت نے سنیجر کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صنعا کے سبعین علاقے میں جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملوں میں آٹھ عام شہری شہیداور چار زخمی ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : انسداد دہشت گردی سعودی عرب میں من مانی حراست کا بہانہ ہے، اقوام متحدہ

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا تھا کہ جدہ میں آرامکو آئل تنصیبات کو اور ریاض میں سعودی عرب کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے اوراس آپریشن کا نام تھرڈ آپریشن برائے شکست سعودی محاصرہ رکھا گیا ہے ۔

یمن کی مسلح آپریشن کے ترجمان نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کا محاصرہ توڑنے کے لئے ہی رآس تنورہ اور رابغ آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ جیزان و نجران شہروں پر بھی ڈرون حملے ک‏ئے گئے ہیں ۔

باخبر ذرائع نے سنیچر کو المیادین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جدہ آئل ریفائنری کے پوری طرح جل جانے اور اس میں زبردست آتش زدگی پیش آئی ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس انصار اللہ کی کارروائیوں کی بنا پر سعودی عرب کا بجلی سپلائی نظام ٹھپ پڑگیا ہے اور بجلی منقطع ہوگئی ہے ۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک یمن کا ظالمانہ محاصرہ ختم نہیں ہوگا اس وقت تک سعودی عرب پر حملے جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button