مشرق وسطی

دوحہ میں پیشرفتہ ایرانی اسلحے کی دفاعی نمائش پر برطانوی میڈیا کا تبصرہ

شیعیت نیوز: بین الاقوامی میڈیا نے قطری دارالحکومت دوحہ کی دفاعی نمائش میں ایرانی شرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران نے اس موقع پر لگائے جانے والے اپنے سٹال میں دوسرے پیشرفتہ اسلحے کے ساتھ ساتھ اپنی میزائل پاور کا بھی بھرپور اظہار کیا ہے۔

روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ایران نے خطے میں امریکہ کے سب سے بڑے فوجی اڈے ’’قطر‘‘ میں منعقد ہونے والی دفاعی سازوسامان کی نمائش میں اپنے تباہ کن میزائلوں کے ماڈل رکھے ہیں۔

اس خبررساں ایجنسی نے لکھا کہ خطے میں وجود میں آنے والی اہم تبدیلیوں خصوصا ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی کی کوششوں اور اس حوالے سے بعض ممالک (خصوصا اسرائیل) کو لاحق پریشانیوں کے تناظر میں اس نمائش میں ایران کی موجودگی انتہائی اہم ہے۔

برطانوی خبررساں ایجنسی نے ایرانی نمائندوں کی جانب سے انٹرویو نہ دیئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایرانی سٹال میں تیز رفتار جنگی کشتی اور اس میں موجود کمانڈوز کی تصاویر کا حامل ایک قد آدم پوسٹر نصب تھا جبکہ اس کے ساتھ کا سٹال ’’جنرل اٹامکس‘‘ نامی امریکی دفاعی ریسرچ کمپنی کا تھا جس میں سمندری نگرانی سمیت اینٹی سرفیس وار کے لئے ڈیزائن کردہ امریکی ڈرون طیارہ ’’ایم کیو۔9‘‘ نمائش میں رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس نے انٹرپول کے اماراتی سربراہ احمد الریسی کے خلاف عدالتی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

دوسری جانب امریکہ نے دوحہ دفاعی نمائش میں ایرانی فوجی افسروں اور تباہ کن میزائلوں کی موجودگی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ’’افسوس اور تشویش‘‘ کا اظہار کیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے جمعرات کی شام جاری ہونے والے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں ایرانی فوجی حکام اور پاسداران انقلاب کے افسران کی دوحہ دفاعی نمائش میں شرکت و موجودگی کی اطلاعات ملنے پر شدید افسوس ہوا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اعتبار سے کہ ایران خلیجی خطے میں سمندری استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، ہم سمندری دفاع کی اس نمائش میں ایرانی موجودگی کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ایرانی ہتھیاروں کا تبادلہ؛ دہشت گردی اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں پر پابندیوں سمیت مختلف امریکی قوانین کے باعث ممنوع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button