ایران

ایران کا سعودیہ اور کویت کے درمیان آرش گیس فیلڈ پر طے پانے والے نئے معاہدے پر ردعمل

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب اور کویت کے درمیان آرش گیس فیلڈ کے بارے میں اعلان کردہ نئے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرش گیس فیلڈ ایران، کویت اور سعودی عرب کے درمیان ایک مشترکہ فیلڈ ہے اور اس کا کچھ حصہ ایران اور کویت کے درمیان غیر محدود پانیوں کے اندر ہے۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے آج بروز ہفتہ سعودی عرب اور کویت کے درمیان مشترکہ آرش گیس فیلڈ پر طے پانے والے نئے معاہدے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ضابطوں اور قوانین کے مطابق اس میدان کے فروغ میں کوئی بھی اقدام تینوں ممالک کے تعاون اور درخواست سے کیا جانا چاہیے لہذا کویت اور سعودی عرب کی جانب سے تعاون کی دستاویز کی شکل میں حالیہ اقدام سابقہ مذاکرات کے خلاف اور غیر قانونی ہےاور اس اقدام سے اس میدان کی قانونی حیثیت پر کوئی اثر پڑےگا اور اسلامی جمہوریہ ایران ی جانب سے منظور شدہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عزاداری سید الشہداءؑ ہمارا آئینی حق ہے، کسی صورت دستبردار نہیں ہوسکتے، علامہ شبیر میثمی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان خطیب زادہ نے بتایا کہ جمہوری اسلامی ایران نے جیسا کہ بار بار کہا ہے کہ وہ پڑوسی ممالک کویت اور سعودی عرب کے ساتھ اس مشترکہ میدان سے فائدہ اٹھانے کے طریقے کیلیے مذاکرات، براعظمی شیلف کی حدود کے تعین کے حوالے سے کویت کے ساتھ گزشتہ مذاکرات کے نتائج کے فریم ورک میں کویت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت جاری رکھنے اور تینوں ممالک کے درمیان ٹرپل پوائنٹ کے تعین پر سہ فریقی مذاکرات شروع کرنے پر تیار ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بدستور آرش/الدرہ گیس فیلڈ سے فائدہ اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button