اہم ترین خبریںپاکستان

عزاداری سید الشہداءؑ ہمارا آئینی حق ہے، کسی صورت دستبردار نہیں ہوسکتے، علامہ شبیر میثمی

شیعیت نیوز : جامعۃ الفرات سرگودھا کے زیرِ اہتمام "نہج البلاغہ کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ نہج البلاغہ میں امیرالمومنین علی علیہ السلام کے خطبات کی روشنی میں ہم سب پر آج کے دور میں ظالم و مظلوم کی شناخت رکھنا لازم ہے، وصیت مولا امیرالمومنین علی علیہ السلام پر عمل پیرا ہوکر ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے مخالف بننا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بے گناہ مظلوم شہداء نے جام شہادت نوش فرما کر ملت تشیع کو ابدی حیات بخشی، آج دشمن ہمارے مکتب کو نشانہ بنا رہا ہے، آج دشمن ہمیں نشانہ بنا کر ہماری مساجد و امام بارگاہوں میں دھماکے کرکے ہماری عزاداری کو محدود کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں ملت کے تمام طبقات کو اکٹھے ہو کر قومی پلیٹ فارم کو مضبوط کرنا چاہیے، سید منیر گیلانی

انہوں نے کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا فرمان ہے کہ عزاداری ہماری (تشیع) کی شناخت ہے، عزاداری سید الشہداء (ع) ہمارا آئینی و شہری حق ہے، جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوسکتے، اس کے لئے چاہے جتنی قربانی دینی پڑے، دینے کیلئے تیار ہیں۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے قائد صحت کارڈ کے اجراء کا اعلان کیا، کانفرنس میں شرکت کنندگان کو موجودہ ملکی و قومی صورتحال سے آگاہ کیا اور تشیع کو درپيش مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کی۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button