اہم ترین خبریںلبنان

لبنان میں تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات

شیعیت نیوز: لبنان میں لبنانی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

حسین امیر عبداللہیان جنہوں نے لبنان کے دورے پر ہے، آج بروز جمعہ مزاحتمی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے ساتھ ملاقات کر کے علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم ایک اچھے، مضبوط اور دیرپا معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہیں لیکن ہماری سرخ لکیر بھی بہت اہم ہیں۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے گزشتہ رات لبنان میں اپنے لبنانی ہم منصب عبدالله بوحبیب کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ بو حبیب کے قیمتی سفارتی تجربات کے پیش نظر ہم نے ویانا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

امیر عبداللہیان نے بتایا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکی فریق کو الفاظ سے کھیلنے اور وقت ضائع کرنے کے بجائے ایک حقیقت پسندانہ طرز عمل اور صحیح نقطہ نظر کا اپنانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر سعودی جارحیت کو سات برس مکمل ، الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے تابڑ توڑ حملے

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر امریکہ سنجیدہ اور حقیقت پسندانہ رویہ کا مظاہرہ کرے تو مختصر مدت میں معاہدہ ہو سکتا ہے۔

لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے اس موقع پر بیروت تہران تعلقات کو انتہائی اہم اور اسٹریٹیجک قرار دیا اورامید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات زیادہ سے زیادہ فروغ پائیں گے۔

لبنان کے وزیر خارجہ نے علاقائی تنازعات کے خاتمے نیز ایران اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے یمن کی صورتحال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات یمنی دھڑوں کے درمیان بات چیت کو آگے بڑھانے اور بحران یمن کے حل میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

لبنانی وزیر خارجہ بوحبیب نے فلسطین کی صورتحال پر مغربی ملکوں کی بے توجہی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے سرزمین فلسطین اور فلسطینیوں سے متعلق اپنے وعدوں پر کبھی عمل نہیں کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جمعرات کو اپنے دورے شام مکمل کرنے کے بعد لبنانی حکام سے ملاقات کیلیے دمشق سے بیروت روانہ ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button