اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماء کونسل کے وفد کی علامہ شبیر میثمی کی سربراہی میں سید منیر گیلانی سے ملاقات

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی کی قیادت میں سابق وفاقی وزیر سید منیر حسین گیلانی سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں قومی، ملی و ملکی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران ملاقات موجود ملکی صورتحال، ملک میں شروع ہونے والی دہشتگردی کی لہر اور متنازعہ قومی یکساں نصاب میں تبدیلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں دنیا میں شفٹ آف پاور ہورہی ہے، خطہ میں تبدیلی کا اثر پاکستان پر بھی پڑھے گا، علامہ ناصر عباس جعفری

اس موقع پر ایس یو سی پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی رہنماء شیعہ علماء کونسل علامہ حافظ کاظم رضا نقوی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button