مقبوضہ فلسطین

فلسطینی مجاہدین کی صیہونی فوجی گاڑیوں پر فائرنگ

شیعیت نیوز: فلسطین کی تحریک استقامت کے جوانوں نے شہر جنین میں صیہونی حکومت کی فوجی گاڑیوں پر فائرنگ کی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجی روزانہ ہی مختلف بہانوں سے مظلوم فلسطینیوں کو تشدد و جارحیت کا نشانہ بنا کر انھیں خاک و خون میں غلطاں کرتے رہتے ہیں جبکہ اس جارحیت کے جواب میں نہتے فلسطینی بھی صیہونی فوجیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے ہیں۔

فلسطین الیوم کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے منگل کے روز غرب اردن کے شہر جنین میں غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجی گاڑیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں صیہونی فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔

اتوار کے روز بھی ایک فلسطینی مجاہد نے دو صیہونی فوجیوں کو حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بارہا اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کی کارروائیاں صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کا فطری جواب ہیں اور جب تک صیہونی حکومت کی جارحیت جاری ہے اس قسم کی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ فلسطین میں گوریلا کارروائی ، چار غاصب صیہونی جہنم واصل

دوسری جانب اسرائیل کی ایک عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے الشیخ جراح سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری مراد عطیہ کو سماجی سرگرمیوں میں پیش پیش رہنےکی پاداش میں ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کے مطابق اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے 26 سالہ مراد عطیہ کو 12 ماہ قید کی سزا کا حکم دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عطیہ کو اسرائیلی پولیس نے گذشتہ برس اگست میں ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مراد عطیہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ متراد نے گرفتاری سے قبل اپنا ایم اے کا مقالہ مکمل کرنا تھا مگراسے گرفتار کرکے محروم کردیا گیا۔

مراد عطیہ الشیخ جراح میں اسرائیلی  غنڈہ گردی کے خلاف جرات مندانہ طریقے سے آواز اٹھانےوالوں میں پیش پیش ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button