ایران

آیت اللہ محمدی ری شہری 75 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے

شیعیت نیوز: حرم مطہر شاہ عبدالعظیم کے متولی مرحوم آیت اللہ محمد محمدی ری شہری کا 75 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

مرحوم آیت اللہ ری شہری انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد حکومت اسلامی کے سب سے پہلے انٹیلیجنس کے وزیر کے عہدے پر فائز ہوئے انھوں نے ایران کے اٹارنی جنرل کے عہدے پر بھی خدمات انجام دیں ، انھوں نے مجلس خبرگان رہبری کے پانچویں دور میں تہران کی نمائندگی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین کا واقعہ مغربی نسل پرستی کو ظاہر کرتا ہے، آیت اللہ العظمیٰ سید خامنہ ای

مرحوم آیت اللہ محمد محمدی ری شہری حرم مطہر شاہ عبدالعظیم حسنی کے متولی کے عہدے پر فائز تھے۔ کل رات 75 برس کی عمر میں ان کا انتقال ہوگیا ۔

آیت اللہ ری شہری نے کئی درجن کتابیں تالیف اور تصنیف کیں جن میں میزان الحکمہ بھی شامل ہے۔ اللہ تعالی مرحوم پر رحمت واسعہ نازل فرمائے

دوسری جانب رہبرمعظم انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عالم مجاہد مرحوم آیت اللہ محمدی ری شہری کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پر امن ایٹمی سرگرمیاں نہیں روکی جائیں گی، محمد اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ عالم مجاہد جناب آیت اللہ محمد محمدی ری شہری رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کی خبر سن کر سخت افسوس ہوا۔ جو لوگ اس انقلابی عالم دین کے تقوی، نفس کی پاکیزگي اور انتھک مجاہدت سے واقف ہیں، ان کے لیے ان کی جدائی، ایک تلخ اور غم انگیز نقصان ہے۔

انھوں نے علمی و تحقیقی ،اخلاقی اور سیاسی میدانوں میں گرانقدر خدمات انجام دیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔

رہبر معظم نے کہا کہ میں انھیں دسیوں سال سے جانتا ہوں اور میں نے ان میں ہمیشہ نیکی ، بھلائی، تقوی اور پرہیزگاری کو مشاہدہ کیا۔ اللہ تعالی مرحوم پر رحمت و مغفرت نازل فرمائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button