یمن

ہمارے میزائل اور ڈرون جارحیت کرنے والوں کے تخت و تاج الٹ دیں گے، یمنی سیاسی کونسل

شیعیت نیوز: یمنی سیاسی کونسل کا تاکید کے ساتھ کہنا ہے کہ یمنی فورسز کے ڈرون اور میزائل حملے جارحیت کرنے والوں کے تخت و تاج کو سرنگوں کر دیں گے، اور ایک بار پھر یہ ثابت کر دیں گے کہ یمن جارحین کا قبرستان ہے۔

فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، یمن کی پولیٹیکل کونسل کا اتوار کے روز اپنے ایک اجلاس میں تاکید کی ہے کہ یہ ملک حقیقی امن کا حامی اور اس کے حصول کا خواہاں ہے کہ؛ جو ہر صورت ملت یمن کے وقار اور اس کے تمام حقوق کی ضمانت دیتا ہو اور یمن کے خلاف غیر منصفانہ جارحیت اور اس کے محاصرے کو ختم کرتا ہو۔

انصار اللہ کی نیوز ویب سائٹ نے کونسل کے بیانیہ کو نقل کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ امن کے لئےریاض کی جھوٹی دعوتیں مخلصانہ نہیں اور معمول کے مطابق وسیع پیمانے پر فوجی کشیدگی میں اضافے کا پیش خیمہ ہے، جو یمن کو زمینی طور پر تباہ کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

یمن کی سیاسی شوریٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب بھی امن کیلئے مخلصانہ کوشش ہوگی، تو یمن اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے راہ حل پیش کرے گا، البتہ ہم ایسا انسانی بنیاد پر کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوج اور عوام نے ایک بار پھر امریکی اور ترک فوجیوں کا راستہ روکا

یمنی سیاسی کونسل کا کہنا تھا کہ صنعاء کے یہ اقدامات دشمن کے سامنے تسلیم ہونے کے نہیں بلکہ صلح کے لئے ہیں، اقوام متحدہ کے ایلچی کی جانب سے سے ریاض میں یمنی-یمنی ملاقاتوں کے حوالے سے کئے گئے دعووں کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان میٹنگز کا ہدف یمن کے مسئلے کا سیاسی حل اور امن کی برقراری نہیں بلکہ یو این او کے نمائندے کی شکست کی پردہ پوشی ہے۔

اقوام متحدہ کے نمائندے کی جانب سے ریاض مذاکرات کی نسبت صنعاء کو قصوروار ٹھہرانے کی کوشش کا حوالہ دیتے ہوئے یمنی حکام کا کہنا تھا؛ بہتر ہوتا کہ اقوام متحدہ کا سفیر ایسا صحیح راستہ اختیار کرتا، جس سے یمن کے مسئلے کا سیاسی حل ہوتا، امن قائم ہوتا اور یمن کے خلاف جارحیت کا خاتمہ ہوتا۔

یمنی سیاسی کونسل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یمن جارحیت کے آٹھویں سال میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکا ہے اور جارحین کی ناک رگڑنے اور یمنی عوام کے خلاف جارحیت کی مزید بھاری قیمت ادا کرنے کے لیے (دشمنوں کو) زبردست پیغام بھیجے گا۔

اجلاس کے آخر میں یمن کی سیاسی کونسل کا کہنا تھا کہ یمنی افواج کے میزائل اور ڈرون حملے جارحین اور مستکبرین کے تخت و تاج کو تاراج کر دیں گے اور ایک بار پھر یمن کو جارحیت کرنے والوں کا قبرستان ثابت کر دیں گے۔

گذشتہ روز (اتوار) یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے سعودی عرب کے خلاف یمنی افواج کے بڑے پیمانے پر آپریشن کی تفصیلات جاری کی تھیں۔

یحییٰ سریع نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ اس آپریشن کے دوران ریاض، ینبع اور ملک کے دیگر علاقوں میں سعودی آرامکو کمپنی کی کئی اہم تنصیبات کو متعدد بیلسٹک میزائلوں، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button