عراق

عراق، امریکی فوجی کارواں اور بلد چھاؤنی پر حملے

شیعیت نیوز: عراق میں ایک بار پھر امریکی فوجی کارواں کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری طرف امریکہ کی بلد چھاؤنی پر بھی راکٹ حملہ ہوا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ صلاح الدین میں جمعرات کو امریکی فوج کے لاجسٹک کارواں کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم اربیل میں صیہونیوں کی موجودگی کا جواب دے، احمد الموسوی

مذکورہ ایجنسی نے شمال عراق میں واقع صلاح الدین صوبے میں موجود ایک سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ امریکی دہشت گردوں کے ایک فوجی کارواں کو نشانہ بنایا گیا۔

اس ذریعے نے یہ نہيں بتایا کہ امریکی فوجیوں کے کارواں کو کیسے نشانہ بنایا گیا اور ابھی کبھی بھی گروہ یا شخص نے حملے کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔

اس طرح کے حملوں میں زیادہ تر مادی نقصان امریکی فوجیوں کو ہوتا ہے اور ان کے فوجی ساز و سامان تباہ ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی فوجیوں کی مداخلت کے خلاف بحرینی عوام کا احتجاجی مظاہرہ

بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ عراق میں امریکہ کے غاصب فوجیوں کی غیر قانونی موجودگی کے خلاف طبیعی رد عمل ہے۔

عراقی گروہ تاکید کرتے ہيں کہ بغداد حکومت، پارلیمنٹ میں منظور ہونے والی قرارداد کے مطابق غیر ملکی فوجیوں کو ملک سے باہر کرے۔

دوسری جانب امریکہ کی بلد چھاؤنی پر بھی راکٹ حملہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے عراق میں مختلف عناوین کے تحت باقی رہنے کے اعلان کے بعد، بہت سے استقامتی گروہ اور عوام نے امریکی حکومت کے اس فیصلے کی سختی سے مخالفت اور اعلان کیا ہے کہ وہ امریکیوں کو ملک سے نکلنے پر مجبور کر دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button