اہم ترین خبریںیمن

جارح سعودی اتحاد کے خلاف یمنی فورسز کی کامیابی کا سفر جاری

شیعیت نیوز: یمنی فورسز نے جارح سعودی اتحاد کے خلاف ایک اور کامیابی رقم کرتے ہوئے صوبے حجہ میں مزید کئی گاؤں آزاد کرائے ہیں۔

یمنی فورسز نے شمال مغربی صوبے حجہ کے بنی حسن اور حیران ضلعوں میں کئی گاؤں آزاد کرائے۔ یمنی فوج نے بدھ کو صوبے حجہ میں تین گاؤں کو آزاد کرانے میں کامیابی کی ویڈیو اور تصویریں بھی جاری کی۔

شائع ہوئی تصویروں میں یمنی فورسز کو کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں غنیمت کے طور پر ملنے والے اسلحے، جنگی ساز وسامان اور گاڑیاں بھی نظر آ رہی ہیں۔ کارروائی میں جارح اتحاد کے کئی کرائے کے فوجی ہلاک ہوئے جبکہ کچھ کو گرفتار کر لیا گیا جن میں ایک سوڈانی فوج بھی نظر آ رہا ہے۔

یمنی فورسز نے اس آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں میں 11 گاؤں آزاد ہوئے جن کا کل رقبہ 26 مربع کیلومٹر مربع ہے اور 200 سے زیادہ کرائے کے فوجی ہلاک گئے یا زخمی ہوئے ہیں۔ ان بھاڑے کے فوجیوں میں سوڈان کے فوجی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کا محاصرہ جاری رہا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے، عبدالملک بدرالدین الحوثی

اسی ہفتے پیر کے روز یمنی فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے جیزان کے متوازی میدی ضلع کے شمال مشرق میں واقع تین گاؤں الغدیر، العمریہ اور مزارع نسیم کو آزاد کرایا۔ ان گاؤں کو آزاد کرانے کے دوران یمنی فورسز کی ملک کے مستعفی و فراری صدر منصور ہادی کی وفادار فورسز کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔

دوسری جانب سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے صوبے صنعا کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

یمن میں بے گناہ عام شہریوں کے خلاف سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور سعودی اتحاد کے جنگی طیارے اور توپ خانے یمن کے مختلف علاقوں کو اپنی بمباری و گولہ باری کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صنعا پر سعودی اتحاد نے شدید حملے کئے ہیں اور عام شہریوں اور شہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اس سے قبل سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف صوبوں منجملہ حجہ، مآرب اور جوف کے مختلف رہائشی علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button