مشرق وسطی

ایران سے رہا ہونے والے 2 برطانوی جاسوس قیدی مسقط پہنچ گئے

شیعیت نیوز: عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایران سے رہا ہونے والے دو برطانوی جاسوس قیدی برطانیہ واپسی کی راہ ہموار کرنے کے لیے مسقط پہنچ گئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کے مطابق، ایران میں جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیے گئے دو افراد نازنین زاغری اور انوشہ آشوری کی رہائی کے اعلان کے چند گھنٹے بعد، عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (اونا) نے بدھ کی شام یہ اعلان کیا کہ یہ دونوں لوگ مسقط پہنچ چکے ہیں۔

اس سلسلے میں عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ سلطان ہیثم بن طارق کے فرمان کو عملی جامہ پہنانے اور برطانوی درخواست کا مثبت جواب دینے کے لیے، مملکت عمان میں متعلقہ اداروں کے تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ ایران کی حراست میں موجود دو برطانوی شہریوں کی آزادی کی کوشش کی گئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ دونوں افراد اپنی برطانیہ واپسی کے مراحل طے کرنے کے لئے مسقط پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جو آزادی کیلئے اٹھ کھڑا ہوتا ہے، اُسے غلام نہیں رکھا جا سکتا، ڈاکٹر شفقت شیرازی

نازنین زاغری جو کہ ایک صحافی کے روپ میں ایران میں برطانیہ کے لیے جاسوسی کر رہی تھی اور اسی جرم میں گرفتار ہوئی تھی، اسے آج اپنی پانچ سال کی سزا پوری ہونے اور ایک ایرانی قیدی کی رہائی کے بدلے تمام متعلقہ قانونی مراحل طے کرنے کے بعد برطانوی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔

2017ء میں نازنین زاغری کی گرفتاری ایران میں موجود 50 برطانوی جاسوس کی گرفتاری کا باعث بنی تھی۔ جاسوسی نیٹ ورک کی اس سربراہ کا کام جاسوسی کی تربیت دینا تھا، چنانچہ اس خاتون کی گرفتاری کے بعد جاسوسی کے کئی نیٹ ورک ختم کر دیئے گئے اور دیگر ممالک کی جاسوسی میں برطانیہ کے کردار کی انتہائی اہم دستاویزات ایران کے ہاتھ آگئیں۔

انوشہ آشوری بھی ایک اور برطانوی جاسوس تھا، جسے نازنین زاغری کے ساتھ رہا کیا گیا۔ آشوری بھی دوہری شہریت کا حامل برطانوی شہری ہے، جو موساد کی جاسوسی سروس سے منسلک تھا۔

اس نے موساد سے بہت سی سہولیات لی تھیں اور بہت سے افراد کی معلومات اس نیٹ ورک تک منتقل کی تھیں۔ اس شخص کو جاسوسی کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button