اہم ترین خبریںدنیا

اقوام متحدہ میں عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظور

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا قرار دینے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم ’’ او آئی سی‘‘ کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

یہ قرارداد اسلامی ملکوں کی طرف سے پیش ہوئی اور ایران سمیت 5 ممالک اسے منظور کرانے میں پیش پیش رہے۔

ایران، پاکستان، ترکی، سعودی عرب، اردن اور انڈونیشیا نے اس قرارداد سے مربوط مذاکرات کی ذمہ داری سنبھالی اور اسلاموفوبیا سے مقابلے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کا آیت اللہ سید محمد علی علوی گرگانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا قرارداد میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور تشدد کی مذمت کی گئی اور رواداری، تحمل وار صلح کے لئے بین الاقوامی سطح پر جد و جہد بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس قرارداد میں اقوام متحدہ سمیت دوسری بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسلاموفوبیا سے نمٹنے میں مؤثر طریقے سے آگاہی پیدا کریں اور اس دن کا باقاعدگی سے پاس و لحاظ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں : انسانی حقوق کے کمشنر کی 81 افراد کا سرقلم کرنے پر سعودی حکومت کی مذمت

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا ایک حقیقت ہےاور جنرل اسمبلی کے 193 اراکین نے نشان دہی کی کہ یہ فینومینا بڑھ رہا ہے اور اس کا ازالہ کرنا چاہیے۔

پاکستانی سفیر منیر اکرم نے ابتدائی کلمات میں کہا کہ اسلاموفوبیا کے نتائج نفرت انگیز تقریر، امتیاز اور مسلمانوں کے خلاف جرائم ہیں اور یہ دنیا کے کئی خطوں میں پھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں اور کمیونیٹیز کے ساتھ تفریق، دشمنی اور تشدد جیسے اقدامات ان کے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے اور ان کی مذہبی آزادی اور عقائد کے خلاف ہے اور اس کے نتیجے میں اسلامی دنیا میں شدید تکلیف محسوس کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button